ہندوستان کے اولین عصری دفاعی مواصلاتی نظام کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-01

ہندوستان کے اولین عصری دفاعی مواصلاتی نظام کا افتتاح

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج فوج کی سہولت کے لئے ہندوستان کے اولین انٹی گریٹیڈ دفاعی مواصلاتی نظام ڈیفنس کمیونیکیشن نیٹ ورک( ڈی سی این) کا افتتاح کیا ۔ اس مواصلاتی نیٹ ورک سے فوج ، فضائیہ اور بحری اور خصوصی فورسس کی کمانڈ تیز تر فیصلہ سازی اور صورتحال سے آگہی کے لئے اس نظام سے استفادہ کرے گی ۔ ڈی سی این ایک جنگی حکمت عملی پر مبنی اعلیٰ محفوظ توسیع پذیر نظام ہے جو لداخ سے شمال مشرقی علاقوں اور وہاں سے جزیرہ کے علاقوں تک اس کی رسائی ہے ۔ نئی دہلی کے ساوئت بلاک میں اس نیٹ ورک کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس نیٹ ورک کو ہر وقت محفوظ برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیانت اور حفاظت کا غلط احساس آگے نہیں بڑھایاجائے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل آوری کی جائے ۔ پاریکر نے کہا کہ نیٹ ورک حکومت کی جانب سے مسلح افواج کو تقویت پہنچانے کی مشترکہ کوشش میں ایک آگے کا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں افواج کی کمان، مواصلاتی نظام اور انٹلی جنس نیٹ ورک خود ان کا اپنا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ایسا مواصلاتی نظام کو ترتیب دیاجارہا ہے جو یکساں مدد گار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹکنالوجی ہے جو اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کس طرح جنگ لڑی جائے ۔ اس موقع پر سگنل آفیسر انچیف لفٹننٹ جنرل نتین کوہلی نے کہا کہ اس مواصلاتی نظام وک ایچ سی ایل نے600کروڑ روپے کے پراجکٹ کے تحت تیار کیا ہے ۔ اس میں صوتی ترسیل کا اعلیٰ نظام، ویڈیو اور ڈاٹا کی خدمات کے علاوہ ملک بھر میں پھیلی111خدمات کا احاطہ کرتا ہے ۔ یہ زمین کے علاوہ سٹیلائٹس کے ذریعہ بھی کارکرد رہنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ اس مواصلاتی نظام کو مختلف فوجی گاڑیوں میں نصب کیاجائے گا۔
بالا سور
یو این آئی
ہندوستان نے آج سرائیل کے تعاون سے تیار کردہ زمین سے فضاء میں ضرب لگانے والے نو تیار شدہ میزائل کا آج اڈیشہ کے ساحل سمندر سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ دفاعی تحقیقاتی تنظیم( ڈی آر ڈی او) نے یو این آئی کو بتایا کہ نئے تیار کئے گئے زمین سے فضا میں مار گرانے والے میزائل کو آج صبح سوا اٹھ بجے اڈیشہ کے چاندی پور ساحل میں انٹیگریٹید ٹیسٹ رینج( آئی ٹی آر) لانچنگ پیڈ سے دفاغا گیا۔ تحقیقی تنظیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ تمام زاویوں سے کامیاب رہا۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس اہم تجرے کی کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ڈی آر ڈی اور صنعتی عملہ کو درمیانی سطح کے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج کے تجربے میں خلیج بنگال میں ایک بغیر پائلٹ کی فضائی شٹل کو ٹارگٹ کے طور پر چھوڑا گیا جس کے بعد اوسط رینج کے میزائل نے تیزی سے اس کا تعاقب کیا اور اس کا کام تمام کردیا۔ میزائل کی فائرنگ کے دوران میزائل کے ڈٹیکشن، ٹریکنگ اور گائیڈنس کے لئے کثیر عملی سرویلنس اور الرٹ راڈار کا بھی تجربہ کیا گیا۔ ہندستانی بحریہ اور فضائیہ کے لئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے70کلو میٹر رینج کا یہ میزائل سسٹم ہندوستان اور اسرائیل کے ذڑیعہ مشترکہ طور پر تیار کیا جارہا ہے ۔ جب کہ فوج کے لئے یہ میزائل تیار کرنے کا معاہدہ ابھء فائنل نہیں ہوا ہے ۔

نئی دہلی سے یو این آئی کے بموجب ہندوستانی بحریہ جوابی اقدامات کے میزائل نظام کے استعمال کے لئے اپنی 2شیشمار کلاس آبدوزوں میں جرمن ساختہ ہارپون میزائل نصب کرے گی۔ وزارت دفاع نے آج تھے سنک رپ میرئن سسٹم یوروپ کی ایک بہترین سسٹم فراہم کنندہ کمپنی سے آج35ملین یورو( تقریبا2.5بلین روپے) کے ایک کنٹراکٹ پر دستخط کئے تاکہ ہندوستانی آبدوزوں اور بحری جہازوں میں میزائل کے نظام کو بہتر بنایاجاسکے ۔ اس میزائل نظام کو ممبئی کی بندرگاہ میں آئی این ایس شیشو مار ، شنکش، شلکی اور شنکل آبدوزوں میں نصب کیاجائے گا۔

Manohar Parrikar launches India's first integrated defence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں