حیدرآباد - مشتبہ پانچ افراد کو پولیس تحویل میں دے دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-02

حیدرآباد - مشتبہ پانچ افراد کو پولیس تحویل میں دے دیا گیا

حیدرآباد
پی ٹی آئی
شہر کی ایک مقامی عدالت نے آج پانچ افراد کو جن پر دہشت گرد ماڈیول میں ملوث ہونے اور آئی ایس آئی سے روابط کا الزام ہے، 12دنوں کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا ہے ، ان پانچ مشتبہ افراد کو این آئی اے نے کل گرفتار کیا تھا ۔ میٹرو پولیٹین سیشن جج کے راجکمار نے این آئی اے کی درخواست کو قبول کرلیا جس میں ان پانچ مشتبہ افراد کو پولیس تحویل میں دیتے ہوئے 12جولائی کو ان ملزمین کو عداللت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ محمد ابراہیم یزدانی عرف ایبو، حبیب محمد عرف سر ، محمد الیاس یزدانی، عبداللہ بن احمد العمودی ، اور مظفر حسین رضوان کو این آئی اے نے29جون کو پرانے شہر کے دس مختلف مقامات پر دھاؤں کے درمیان گرفتار کیا تھا ۔ دھاوؤں کے دوران این آئی اے نے دیگر چھ افراد کو حراست میں لے لیا تھا ان میں سافٹ ویر ٹیکنیکل بھی شامل ہے ۔ این آئی اے نے کل ان پانچ افراد کو پولیس تحویل میں دینے کی خواہش کی تھی تاہم عدالت نے ان ملزمین کو14دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا تھا ۔ این آئی اے نے ملزمین کو پولیس تحویل میں دینے کی وکالت کرتے ہوئے اپنی عرضی میں کہا کہ ملزمین کو مہاراشٹرا اور راجستھان لے جانے کی ضرورت ہے۔ مزید دھماکو اشیاء برآمد کرنے کے لئے ان سے پوچھ تاچھ کرنا بھی ضروری ہے ۔

IS terror module: Police custody for five arrested persons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں