پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے افریقی چار ممالک کے دورے پر روانگی سے قبل آج کہا کہ ان کے اس دورہ کا مقصد بر اعظم کے ساتھ نہ صرف معاشی بلکہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ دنیا کے50سے زائد ممالک کا دورہ کرچکے مودی کا افریقہ بر اعظم کے کسی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ مودی موزمبیق ، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کنیا کے دورہ پر جائیں گے ۔ وزیر اعظم7جولائی کو موز مبیق میں صدر فلپ نیوسی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور وہاں کی ترقی کے لئے تعاون میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے ۔ مودی8اور9جولائی کو جنوبی اجفریقہ کے دورہ پر ہوں گے ۔ جہاں ان کی صدر جیکیب زوما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر قائدین سے ملاقاتیں ہوں گی اور ہندوستان و جنوبی افریقہ کے تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مودی کے جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران جوہانسبرگ ، پیٹرماتسبرگ اور ڈربن بھی جانے کی توقع ہے ۔ وہ جوہانسبرگ میں تارکین وطن کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم 10جولائی کو تنزانیہ میں ہوں گے جہاں ان کی صدر جان پومبے جوزف سے مشترکہ مفادات اور باہمی تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوگی ۔ مودی11جولائی کو کینیا جائیں گے ۔ نیروبی میں ان کی صدر کینیا تا سے باہمی باتچیت ہوگی ۔ وہ نیروبی یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب بھی کریں گے ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئے ہندوستان اور افریقی ممالک کی چوٹی کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کے اس دورہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کا مقصد اس برا اعظم کے ممالک کے درمیان تعلقات اور قریبی بنانا ہے ۔ اس سے ان ممالک کے ساتھ اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر رابطے اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون اور سمجھ بھی بڑھے گی ۔ وزیر اعظم نے فیس بک پر اپنے دورہ کی تفصیلات پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ گاندھی جی کے جنوبی افریقہ میں قیام نے انہیں متاثر کیا اور پھر دنیا میں ایک نئی تاریخ بنی۔ گاندھی جی وہاں وکالت کرنے گئے تھے لیکن ہندستان میں ان کی واپسی انسانی اقدار کے لئے ایک مضبوط آواز کے طور پر ہوئی ۔ مودی نے کہا کہ میں اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر ان مقامات کا دورہ کروں گا جو گاندھی جی سے وابستہ ہے ۔ ان میں فوٹکس بستی کے علاوہ پیٹرماتسبرگ اسٹیشن شامل ہیں ۔
PM Modi to visit four African nations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں