دنیا بھر کے مسلمانوں کو اوباما کی طرف سے عیدالفطر کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-07

دنیا بھر کے مسلمانوں کو اوباما کی طرف سے عیدالفطر کی مبارکباد

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آج عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے اور ماہ رمضان مین اورلینڈو، استنبول، ڈھاکہ، بغداد اور مدینہ جیسے مقامات پر دہشت گرد حملوں میں ہلاکت افراد کے لئے دعا کی ۔ اوباما نے عید کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس مہینہ ہی میں ہمارے ملک اور دنیا نے اس جنونی تشدد اور چیالنجوں کا سامنا کیا جن سے ہمارے دل اور روح چھلنی ہوگئے ۔ ہماری دعائیں ان سینکڑوں بے قصور افراد کے ساتھ ہیں جو اورلینڈا، استنبول، ڈھاکہ ، بغداد اور مدینہ جیسے مقامات پر ماہ رمضان میں ہلاک ہوئے ہیں جن مین بیشتر مسلمان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی مسلمانوں کے لئے بھی تیس دنوں کے روزے کے بعد محاسبہ اور فراخدلی، محبت اور تشکر کے اقدار پر کار بند ہونے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن میں بھی ہم نے مسلم امریکیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ کو دیکھا ہے کسی کو بھی کبھی بھی عبادت کے مقام پر غیر محفوظ یا خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔ اوباما نے کہا کہ مسلم امریکی قیام کے بعد سے ہی ہمارے امریکی خاندان کا حصہ ہیں ۔ اس عید پر ہم عصبیت اور خوف کے ماحول کے خلاف امریکی مسلمانوں کے تحفظ کے عہد کو دہراتے ہیں ۔ انہوں نے عوام کے چیمپئن محمد علی کلے کا بھی ذکر کیا جنہین ماہ رمضان میں وداع کیا گیا ۔ صدر اور خاتون اول اس ماہ کے اواخر میں وائٹ ہاؤز میں عید ملاپ تقریب کا اہتمام کریں گے ۔

Statement by the President on the Occasion of Eid al-Fitr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں