وزیر اعظم کو مانسون اجلاس میں اہم فیصلوں کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-19

وزیر اعظم کو مانسون اجلاس میں اہم فیصلوں کی امید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امید ظاہر کی کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شانہ بشانہ کام کریں گی تاکہ اہم فیصلے لئے جاسکیں ، جن سے ملک کو نئی سمت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس ملک کی70ویں یوم آزادی سے عین قبل منعقد ہورہا ہے ۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بحث کا معیار نہایت اونچا رہے گا۔ مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزشتہ چند دن کے دوران جو بات چیت ہوئی اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ موڈاچھا ہے اور بہترین فیصلے ہوں گے جس سے ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ سکے گا۔ ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہر کسی کو مل جل کر شانہ بشانہ کام کرنا چاہئے تاکہ گزشتہ70برس کے سفر کو اور بھی بلندی پر لے جایاجاسکے گا۔ ملک کو ایک نئی رفتار ملے۔ بحث کا معیار نہایت اونچا ہوتا کہ اہم فیصلے ہوں اور ملک کا تیز رفتار سے آگے بڑھنا یقینی ہو۔ حکومت کو کلیدی جی ایس ٹی بل پر پیشرفت کی امید ہے ۔ وہ اسے اسی اجلاس میں منظور کروانا چاہتی ہے ۔ سینئر وزراء اور کانگریس کے اعلیٰ قائدین کی حال میں ملاقات ہوچکی ہے۔ توقع ہے کہ جاریہ اجلاس کے دوران ان کی پھر ملاقات ہوگی ۔ تاہم مانسون اجلاس میں ارونا چل پردیش کے بشمول دیگر امور پرا پوزیشن حکومت کو گھیرے گی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم مودی نے پیر کے دن پارلیمنٹ مانسون اجلاس سے قبل کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے ان کی بات چیت ہوچکی ہے اور ان کا عام موڈ ہے کہ اجلاس میں اچھے فیصلے لئے جائیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے تمام سیاسی جماعتوں پر بھروسہ ہے ۔ میں ان سے بات چیت کرچکا ہوں اور ہر کسی کو موڈ واضح ہے کہ اچھے فیصلے لئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس ملک کے ستر ویں یوم آزادی سے قبل منعقد ہورہا ہے ۔ اس اجلاس میں ہم امید کرتے ہیں کہ گزشتہ70برس کے سفر کو مزید بلندی پر لے جایاجائے ۔ ایک نئی سمت حاصل ہو۔ بحث اچھی طرح ہو اور قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے ہوں ۔ مودی نے کہا کہ ملک کو تیز رفتار سے آگے بڑھنے کے لئے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں شانہ بشانہ کام کریں اور ملک کو ایک نئی سمت دیں ۔ اس دوران وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے کہا کہ تمام پارٹیاں واضح کرچکی ہیں کہ عرصہ سے زیر التوا جی ایس ٹی بل کو اس کے منطقی انجام تک جاریہ مانسون اجلاس میں پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت راجیہ سبھا میں اس بل کی منظوری یقنی بنانے کے لئے آگے قدم بڑھانے تیار ہے ۔ انہوںنے اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ مثبت ماحول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کل جماعتی اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی پارٹی جی ایس ٹی بل کا کریڈٹ نہ لے بلکہ اس کا ملک کی معیشت کے وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے ۔ اننت کمار نے اعتماد ظاہر کیا کہ گزشتہ چند دن میں جی ایس ٹی مسئلہ پر پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت بھی کہہ چکی ہے کہ وہ دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہے ۔ ہم نے ذہن بنالیا ہیکہ بحث کے دوران ارکان جو بھی مسائل اٹھائیں گے ان تما کا جواب دیاجائے گا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا سی پی آئی ایم بعض جماعتوں کے مطالبہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کیاجائے گا۔ اننت کمار نے کہا کہ سرکاری بنچس فلور منیجرس کانگریس کے بشمول تمام اپوزیشن جماعتوںسے بات چیت کریں گے ۔ اس مرحلہ پر مملکتی وزیر پارلیمانی ایس ایس اہلوالیہ نے جو قریب میں موجود تھے کہاکہ ہم اپوزیشن سے بات چیت کریں گے ۔ جب بھی بات چیت ضروری اور ممکن ہو۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا جی ایس ٹی مسئلہ پر حقیقت میں پیشرفت ہوچکی ہے ، اننت کمار نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینا نہیں چاہتے صرف اتنا کہیں گے کہ بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان بعجلت ممکنہ فیصلہ کن بات چیت کے ایک اور دور کا اشارہ دیا۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس نے مزید وقت مانگا ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ جی ایس ٹی مسئلہ پر پارٹی کے اندر مزید بات چیت ہو۔
نئی دہلی
آئی اے این ایس
کانگریس نے پیر کے دن کہا کہ وہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل کی اسی وقت تائید کرے گی جب حکومت اس کی تجاویز مانے ، راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ہم اس کی تائید کریں گے لیکن حکومت کو اس کے تعلق سے ہماری تشویش دور کرنی ہوگی ۔ جی ایس ٹی بل راجیہ سبھا میں رکا ہوا ہے ۔ آنند شرما، پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بل کانگریس کا ہی ہے وہ اس کی کبھی بھی مخالف نہیں رہی ، لیکن این ڈی اے حکومت نے مسودہ میں جو تبدیلی کی اس سے صورتحال بدل گئی ۔ کانگریس اب چاہتی ہے کہ اس کی تسشویش دور کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اجلاس شروع ہوچکا ہے ان کی پارٹی ملک کو در پیش تمام اہم مسائل اٹھائے گی ۔ تمام اہم مسائل پر بحث کے لئے نوٹس دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہویا مہنگائی کا مسئلہ ہو ملک کے وفاقی ڈھانچہ پر حملہ کا معاملہ ہوکانگریس ان تمام پر بحث چاہتی ہے ۔ آنے والے دنوں میں ان تمام امور پر راجیہ سبھا پر بحث ہوگی ۔ جموں و کشمیر کا ایک اہم مسئلہ اٹھایاجاچکا ہے ۔ آنند شرما نے کہا کہ لوک سبھا میں ان امور پر بحث کے لئے بھی نوٹس دی جاچکی ہے ۔

PM Modi hopeful of important decisions during monsoon session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں