پاکستان کو ہندوستانی مسلمانوں کے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-19

پاکستان کو ہندوستانی مسلمانوں کے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں میں کشمیر مسئلہ چھایا رہا ۔ جب کہ اپوزیشن نے حکومت سے مختلف اقدامات پر جواب طلب کیا ، انہوں نے علاوہ ازیں پاکستان کی مداخلت پر کڑی تنقید کی ۔ بعد ازاں ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں کشمیر تشددد اور احتجاج پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپائی کے خیالات کشمیریت ، جمہوریت اور انسانیت کی بات کہی۔ انہوں نے اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان کی مداخلت پر کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس مسئلہ کو اچھی طرح حل کرسکتا ہے اور وہ کسی ایسے ملک کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے جو مذہب کے نام پر تقسیم ہوا ہو۔کسی بھی سیاسی طریقہ سے کشمیر کے حالات پر بات کرنے سے پہلے ہمیں اس مسئلہ کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا ، اور اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ کشمیری عوام کیا محسوس کرتے ہیں اور کشمیریت کو محفوظ رکھنا ہوگا ، جو کہ وادی کے عوام کی پہچان ہے۔ کشمیر مسئلہ پر بات کرنے سے پہلے میں پر اعتماد تھا، تاہم اس مسئلہ پر بات کرنے کے بعد میں اور بھی پر یقین ہوگیا ہوں کہ تمام جماعتوں کو اپنی سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ساتھ کھڑے ہونا ہوگا ، تاکہ کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کیاجاسکے ۔ دہشت گردی کا خطرہ جس کا پورے ملک کو سامنا ہے ، کو ساتھ مل کر لڑناہوگا ۔ کشمیر کے مسئلہ کو صرف کمشیریت، جمہوریت اور انسانیت کے ساتھ حل کیاجاسکتا ہے ۔ جو کچھ بھی کشمیر میں ہورہا ہے اس سے ہمیں سخت تکلیف ہورہی ہے۔ وزیر اعظم کو اس مسئلہ پر اس قدر رکھ ہوا کہ انہوں نے مجھے طلب کر کے کشمیر کے حالات پر بات چیت کی ۔ میں نے ریاستی حکومت ، سیکوریٹی فورسس کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے انہیں بے حد تحمل برتنے کے لئے کہا۔ اور اگر حالات بے قابو ہوجاتے ہیں تب بھی صرف غیر مہلک ہتھیار استعمال کرنے کی ہدایت دی اور فائرنگ نہ کرنے کے لئے کہا۔ ہم زخمیون کی مدد کرنا چاہتے ہیں ، اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی کو طبی امدا ددینے کی بات کی۔ میں نے ڈاکٹروں کو کشمیر فوری پہنچنے کی ہدایت دی اور اگر ہمیں انہیں بذریعہ طیارہ بھیجنا پڑا، تب ہم انہیں بھیجیں گے ۔ میں اس بات پر یقین کرتا ہوں کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مشورے کی ضرورت نہیں کہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جائے ۔ ہم مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہوئے ہیں۔ ہم ہر ایک کے ساتھ یکساں برتاؤ کرتے ہیں ۔ ایک عسکریت پسند ہمارے ملک میں ہلاک ہوگیا اور پاکستان ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے اور نا صرف یہ بلکہ انہوں نے اپنے ملک میں اس پر یوم سیاہ منایا ۔ کشمیر کے نوجوان ہمارے ہیں، اگر کوئی انہیں اکسانا چاہتا ہے ، تقسیم کرنا چاہتا ہے ، ہم انہیں صحیح راہ پر لے آئیں گے ۔
سری نگر
پی ٹی آئی
پیر کے دن احتجاجیوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر46ہوگئی۔ دو شہری فوجی کی فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے جب کہ احتجاجیوں نے فوجی گاڑی پر غازی گنج، جنوبی کشمیر میں پتھراؤ کیا جب کہ وادی میں تسلسل کے ساتھ دسویں دن بھی کرفیو نافذ تھا۔ سات اور افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔مختلف واقعات میں جملہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ جب کہ وادی کے مختلف مقامات پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ احتجاجیوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان شمالی کشمیر بشمول ترہیگام ، کپواڑہ ضلع اور سوپور، رفیع آباد،برہمولہ ضلع میں جھڑپیں ہوئیں، ایک پولیس عہدیدار نے بتایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ کم سے کم پانچ افراد سیکوریٹی فورسس کی کارروائی میں زخمی ہوگئے جب کہ مشتعل ہجوم نے فوج پر پتھراؤ کیا۔ ایک مشتعل ہجوم نے پی ڈی پی رکن اسمبلی پر پلوامہ میں گزشتہ رات پتھراؤ کیا جس کے نتیجہ میں محمد خلیل بند زخمی ہوگئے۔ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں احتیاطی طور پر کرفیو نافذ رہا ۔ کل جاریہ پر تشدد احتجاج کے پیش نظر آج بھی کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ محمد خلیل بند، پی ڈی پی رکن اسمبلی اتوار کی شب احتجاجیوں کے پتھراؤ کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے ۔ جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے21جولائی کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا کہ تاکہ وادی میں نظم و ضبط کی صورتحال کے مسئلہ پر بات چیت کی جاسکے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا۔ آج تیسرے دن بھی اخبارات ، موبائل، لینڈ لائن اور انٹر نیٹ خدمات معطل رہی۔ علیحدگی پسندوں نے22جولائی تک وادی میں بند کا اعلان کیا جو کہ حزب المجاہدین کے عسکریت پسند برہان وانی کی موت پر کیا گیا ۔ اپنے ایک متحدہ بیان میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے22جولائی تک وادی میں بند کا اعلان کیا۔ تاہم انہوںنے21جولائی کو2بجے دن تک آدھے دن کی ڈھیل دینے کا اعلان کیا۔ جاریہ پر تشدد واقعات میں46افراد ہلاک اور ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کشمیر وادی میں جاریہ پر تشدد واقعات پر اپوزیشن کی مودی حکومت پر تنقید کے جواب میں وزیر اعظم نے پیر کے دن کہا کہ ان کی حکومت کو اس مسئلہ پر کچھ بھی چھپانا نہیں ہے اور ہر ایک کو اس مسئلہ پر پر اعتماد میں لے کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ این ڈی اے کے ایک اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل پر وہ تمام جماعتوں کی متفقہ رائے حاصل کریں گے ۔ شیو سینا قائد سنجے راوت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مودی نے کشمیر کے جاریہ مسئلہ پر بی جے پی کی حلیف جماعتوں سے رائے طلب کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اس مسئلہ پر کچھ چھپانا نہیں ہے اور وہ ایک کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں ۔ سینا قائد نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو چائے پہ چرچہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی پاکستانی وزیرا عظم نواز شریف کے ساتھ چائے پر چرچہ کو پسند نہیں کرتے چاہے ان کا ارادہ نیک ہی کیوں نہ ہو۔ سینا کا پنی حلیف جماعت بی جے پی کے ساتھ بہتر تعلقات نہیں ہیں اور وہ اکثر و بیشتر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے نامہ نگارون کو بتایا کہ مودی نے این ڈی اے قائدین کو جی ایس ٹی بل کی اہمیت اور اسے پاس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تمام این ڈی اے کی جماعتوں کو جی ایس ٹی بل پر متحد ہیں۔ وزیر اعظم نے اس کی اہمیت اور اسے پاس کرنے کی ضرورت کو بیان کیا۔ حکومت نے اسی قسم کے اہم نکات کو اتوار کے دن کل جماعتی اجلاس میں پیش کیا تھا۔

Pakistan need not worry about Indian Muslims: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں