صدر جمہوریہ نائب صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-07

صدر جمہوریہ نائب صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عیدالفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عید کے باعث محبت، اور عالمی طور پر بھائی چارہ کو فروغ ہوگا اور سماج میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہوگی۔ ہمیں چاہئے کہ اس مبارک موقع پر اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردیں اور اپنی خوشیوں کو غریب اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ بانٹ لیں ۔ دعا کرتے ہیں کہ یہ عید تقاریب ملک کی باہمی بھائی چارہ کوفروغ دے کر اور ہر کسی کو پیغام محبت اور عالمی بھائی چارہ پر چلنے کا راستہ دکھائے ، صدر جمہوریہ مکرجی نے کہا انہوں نے کہا کہ عید کے اس مبارک موقع پر میں اپنی نیک خواہشات کا میرے ملک کے تمام شہریوں ، بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں جو ہندوستان بھر میں اور بیرون ملک میں رہنے والوں کے لئے کرتا ہوں ۔ نائب صدر حامد انصاری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو کہ عالمی بھائی چارہ اور باہمی محبت و اخوت کا پیغام دیتی ہے ۔ میں تہہ دل سے ملک کے شہریوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں ۔ دعا کرتا ہوں کہ عیدالفطر کے پیغام امن اور انسانیت کی بھلائی سے ہم سب کی زندگیاں تابناک ہوسکیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں اس خصوصی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عید کے باعث امن اور بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے ۔ مودی نے ساتھ ہی اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے فون پر بات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔ عیدالفطر کے موقع پر میں تمام کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں ۔ دعا کرتا ہوںکہ اس خصوصی دن کے باعث سماج میں امن اور بھائی چارہ کو فروغ مل سکے ۔

Eid greetings from Prez, VP and PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں