حکومت کسانوں اور غریبوں کو راحت فراہم کرنے میں ناکام - صدر کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-01

حکومت کسانوں اور غریبوں کو راحت فراہم کرنے میں ناکام - صدر کانگریس

رائے بریلی، اتر پردیش
یو این آئی، پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آض نریندر مودی حکوم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت ان کے خاندان کو نت نئی ساشوں کے ذریعہ بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت جو غریبوں اور ملک کے کسانوں کو کوئی بھی راحٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ، عوام کی توجہ ہٹانے کے مقصد سے روزانہ نت نئی سازشیں رچ رہی ہے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کا کانگریس مکت بھارت کا نعرہ بلند کررہی ہے۔ سونیا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ کے ڈلماؤ علاقہ میں پنچایت بھون کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے لندن میں بنگلہ کے مالک ہونے کے حالیہ تنازعہ کے سلسلہ میں اپنے داماد رابرٹ وڈرا کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس کچھ ہے تو وہ اس کی تحقیقات کرسکتی ہے اور تب ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔ وہ ہر روز میرے خاندان پر الزامات عائد کرتے ہیں لیکن آض تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے۔ صدر کانگریس نے مرکز کی این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل پر منائے جارہے جشن پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جو جھوٹے وعدوں کے ذریعہ بر سر اقتدار آئی ہے، جھوٹے دعوے کرتے ہوئے اب دوسری سالگرہ منارہی ہے ۔ این ڈی اے حکومت نیا پنے دو سالہ دور میں ملک کے غریبوں اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ نہ انہوں نے کوئی نئی اسکیم یا پراجکٹ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے تو محض منموہن سنگھ حکومت کی اسکیمات اور پراجکٹس کے نام تبدیل کئے ہیں تاکہ اس کا سہرا اپنے سر لے سکیں ۔ یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے کہ این دی اے حکومت غریبوں اور کسانوں کو کوئی راحت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، لیکن صنعتکار اور سرمایہ کارو اس حکومت مین مزے کررہے ہیں ۔ سونیا گاندھی نے اپنے داماد رابرٹ وڈرا کے خلاف الزامات پر حکومت کو نشانہ تنقید بنای اور کہا کہ یہ کانگریس مکت ہندوستان کے لئے اس کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر عائد کرئے جانے والے جھوٹے الزامات ہیں۔ انہوں نے حکومت کو چیالنج کیا کہ اس نے جو کچھ کہا ہے اگر اس میں ذرہ برابر بھی سچائی ہے تو وہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے ۔ اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورہ کے موقع پر نامہ نگاروں نے ایک اسلحہ کے تاجر کے ساتھ لین دین کے بارے میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی تحقیقات اور وڈرا کے ساتھ اس کے روابط کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے سوالات کئے ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ یہ کانگریس مکت ملک کے لئے ایک سازش ہے ۔ کانگریس مکت ہندستان کا مطلب کیا ہے ۔ ہر روز وہ نئے نئے بہانے بناتے ہیں اور جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں ۔ اگر کچھ ہے تو اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ ہر چیز واضح ہوجائے گی ۔ اخباری اطلاعات میں آج کہا گیا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے گزشتہ ماہ اسلحہ کے تاجر کی قیامگاہ کی لاشی کے دوران کچھ ایسے دستاویزارت ضبط کئے ہیں جن سے وڈرا اور تاجر کے اسسٹنٹ کے درمیان ای میل کے تبادلہ اور دوسری جانب2009میں لگ بھگ19کروڑ روپے کی مالیت سے لندن میں ایک مکان کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے جسے بعد ازاں فروخت کردیا گیا تھا ۔ وڈرا کی قانونی فرم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ لندن مین راست یا بالواسطہ طو رپر کسی جائیداد کے مالک رہے ہیں۔ اس نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ وڈرا کے بھنڈاری یا اس کے مددگاروں کے ساتھ کوئی تجارتی تعلقات ہیں۔

صدر کانگریس ونیا گاندھی نے آج این ڈی اے حکومت کے دو سالہ جشن پر اسے نشانہ تنقید بنایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو شہنشانہ قرار دیا۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں نے ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ یہاں کوئی وزیر اعظم نہیں بلکہ شہنشاہ ہے ۔ وہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ ملک میں اتنی غربت ہے، خشک سالی ہے ، کسان مصائب کا سامنا کررہے ہیں ۔ میں ایسی نمائش یا جشن کو مناسب نہیں سمجھتی ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی کے وزراء نے انہیں یہ مقام عطا کیا ہے اور جشن منانے میں مصروف ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں