افغانستان میں طالبان کا حملہ - 60 افراد کو یرغمالی بنایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-22

افغانستان میں طالبان کا حملہ - 60 افراد کو یرغمالی بنایا گیا

قندھار
پی ٹی آئی
طالبان نے آج جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کئی بسوں اور کاروں پر گھات لگاکر حملہ کیا اور گاڑیوں سے لوگوں کو باہر نکلنے پر مجبور کیا اور تقریبا ساٹھ مسافرین کا اغوا کرلیا ۔ ایک افغان عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ شورش پسندوں نے بعد ازاں کہاکہ انہوں نے مغویہ افراد میں سے27کو چھوڑ کر سب کو رہا کردیا۔ ہلمند کے ضلع پولیس سربراہ کے بموجب یہ حملہ ضلع گریشک میں پیش آیا۔ طالبان نے بندوق کی نوک پر بسوں اور کاروں کو رکنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ طالبان نے مغویہ مسافرین کو کہاں لے گئے ہیں ۔ طالبان کے حملوں کی شدت کے درمیان اغوا کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ شورش پسند اکثر و بیشتر سیول سرونٹس یا کابل حکومت کے لئے کام کرنے والوں کو لے جانے والی بسوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہلمند کے ٹرانسپورٹیشن ڈائرکٹر عبدالغور ٹوکھی نے آج کے حملہ کے بارے میں بتایا کہ طالبان نے دو بسوں اور دیگر پندرہ کاروں کو اہم شاہراہ پر روک دیا اور ان تمام کی تلاشی کی ۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ کسی کی تلاش کررہے ہیں یا کوئی خاص معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کے پاس تمام کاروں ی تلاشی لینے کا کافی وقت تھا ۔ بعد ازاں ہلمند پولیس سربراہ نے کہا کہا فغان سیکوریٹی فورسس نے مغویہ مسافرین کا پتہ لگانے کے لئے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذکورہ بسوں اور کاروں میں سفر کرنے والوں میں کتنے سرکاری ملازمین تھے ۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بعد ازاں میڈیا کو ایک پیام میں توثیق کی کہ اس حملہ کے پس پشت ان کا گروپ ہے اور کہا کہ ان کے پاس27مغویہ افراد ہیں جب کہ دیگر کو رہا کردیا گیا ہے ۔ احمدی نے کہا کہ ہم نے ستائیش کے سوا سب کو چھوڑ دیا ہے ۔ اس بات کی تحقیقات ہوگی اور ہم پتہ لگائیں گے کہ آیا یہ سرکاری ملازمین ہیں اور اگر وہ، ملازمین ہیں تو انہیں طالبان کے عدالتی عہدیداروں کے حوالہ کیاجائے تاکہ ان کی قسمت کا فیصلہ کاجاسکے ۔

Taliban attack buses in south Afghanistan, abduct 60 people

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں