تنزیل احمد قتل کیس - اہم ملزم گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-29

تنزیل احمد قتل کیس - اہم ملزم گرفتار

لکھنو
یو این آئی
قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے قتل کے سلسلہ میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اتر پردیش کی خصوصی ٹاسک فورس نے آج اہم ملزم منیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جاوید احمد نے گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ منیز سے نوئیڈا میں ایس ٹی ایف کے دفتر میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیاں تفتیش کررہی ہیں ۔ یوپی پولیس نے منیر کی گرفتاری پر دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کررکھا تھا ۔ ذرائع کے مطابق منیر اور اس کے دو ساتھیوں کے قبضہ سے9ایم ایم کے تین پستول برآمد ہوئے ۔ وہ غازی آباد کے ایک ہاسٹل گزشتہ تین دن سے مقیم تھا اور گرفتاری آج صبح عمل میں آئی ۔ پولیس نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ قتل کیس کے اہم ملزم منیر نے اپنے دو ستاھیوں کے ایک ساتھ ایک ٹولی تشکیل دی اور تنزیل احمد پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ2اپریل کو رات بجنور کے سبسپور موضع میں اس وقت پیش آیا تھا جب تنزیل اپنے افراد خاندان کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کار میں لوٹ رہے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق منیر سے مختلف تحقیقاتی ایجنسیاں بشمول این آئی اے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ تنزیل احمد بی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ تھے ، جن کا این آئی اے میں تقرر کیاگیا تھا۔ حملہ میں ان کی اہلیہ چار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئی تھیں جو7اپریل کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔

NIA officer Tanzil Ahmad murder: Main accused arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں