عاملہ ناکام ہو جائے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے - چیف جسٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-07

عاملہ ناکام ہو جائے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے - چیف جسٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عدلیہ کے حدود سے تجاوز کرنے کے مودی حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ جب عاملہ اپنے دستوری فرائض انجام دینے میں ناکام ہوجاتا ہے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ حکومت کو الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے فرائض انجام دینا چاہئے اور عوام اسی وقت عدالتوں سے رجوع ہوتے ہیں جب عاملہ کی جانب سے انہیں مایوسی ہوتی ہے ۔ عدالتیں صرف اپنے دستوری فرائض انجام دیتی ہیں اگر حکومتیں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو اس کی ضرورت ہی پیدا نہیں ہوگی ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے ای ٹی وی نیوز نٹ ورک کو ایک انٹرویو میں یہ بات بتائی۔ عاملہ اور عدلیہ میں چھڑی جنگ کے درمیان چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سرکاری ایجنسیاں ناکام ہوتی ہیں اور لاپرواہی برتتی ہیں تو عدلیہ یقینی طور پر اپنا رول ادا کرے گی۔ نٹ ورک نے ایک ریلیز میں یہ بات بتائی ۔ چیف جسٹس سے جب وزیر فینانس ارون جیٹلی کے عاملہ کے کام کاج میں عدلیہ کی مبینہ مداخلت سے متعلق حالیہ بیان کے بارے میں دریافت کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ ہم دستور کے مطابق ہمارے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اگر حکومتیں اپنا کام بہتر انداز میں انجام دیں تو کسی مداخلت کی کوئی ضرورت ہی پیدا نہیں ہوگی ۔ عدلیہ میں بھاری مخلوعہ جائیدادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کئی مرتبہ اس بارے میں درخواست کی تھی اور مرکز کو بھی اسی مسئلہ پر رپورٹ بھیجی ہے ۔

Judiciary intervenes when executive fails in its constitutional duties, CJI ts thakur on government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں