ہند اور نیپال تعلقات ایک بار پھر بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-29

ہند اور نیپال تعلقات ایک بار پھر بحال

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
ہند۔ نیپال تعلقات ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں ۔ نئے دستور کے نفاذ کے پیش نظر باہمی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ خارجہ پالیسی کے ماہر سی پی این۔ یو ایم ایل کے رکن پارلیمنٹ راجن بھٹا رائے نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان دونوں کو خوشگوار اور پر امن تعلقات بر قرار رکھنا چاہئے کیونکہ دونوں پڑوسیوں کے لئے دیگر امکانات دستیاب نہیں ہین ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ خوشگوار اور کام کاج کے تعلقات قائم کرنا چاہئے تاکہ ضروری اشیاء کی پرسکون سربراہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی خوش حالی کی سمت آگے بڑھاجاسکے ۔ بھٹا رائے نیپال۔ ہند ممتاز افراد کے گروپ کے ارکان میں سے ایک ہیں۔ اس گروپ کی پہلی میٹنگ4-5جولائی کو ہونے والی ہے ۔ اس گروپ میں ہر فریق کے چار ارکان ہیں ۔ اس اجلاس میں نیپال، ہند تعلقات کا جامع جائزہ لیاجائے گا۔ تعلقات کو بہتر بنانے کے طور طریقوں کے علاوہ مختلف باہمی میکانزمس کے کاموں میں تیزی لانے کے طور طریقوں کا پتہ لگایاجائے گا۔ معاشی ناکہ بندی اور گزشتہ سال کے تباہ کن زلزلہ کے باعث نیپال کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اور اب میرا خیال ہے کہ تعلقات معمول پر لوٹ آئے ہیں اور نئے تناظر میں بہتری کی علامات ظاہرہونے لگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عہدیدار اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلوں کے لئے ابتدائی تیاریوں پرکام کررہے ہیں ۔ ہندوستانی سفیر برائے نیپال رنجیترائے نے حال ہی مین کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے دوروں کے تبادلہ ہونیو الے ہیں اگرچیکہ تواریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے ۔، سابق نیپالی سفیر برائے ہند دلیپ کمار اپادھیائے نے کہا کہ جہاں تک ضروری اشیاء کی سربراہی اور معاشی تعاون کا تعلق ہے چین ، ہندوستان کا متبادل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سرحدی رکاوٹوں کے دوران فوری ریلیف کے لئے ضروری اشیاء کی سربراہی کی خاطر چین سے رجوع ہوا تھا لیکن چینن طویل مدت مین ہمارے مسائل کوحل نہیں کرسکتا۔

India, Nepal Relations Back on Track

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں