پی ٹی آئی
کالا دھن رکھنے والوں کو ایک آخری موقع دیتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ایک مرتبہ کی تعمیل کے دوران انکشاف کردہ اثاثہ جات پر معلومات کا کسی دوسری اتھاریٹی کے ساتھ تبادلہ نہیں کیاجائے گا۔ جیٹلی نے اندرون ملک کالا دھن رکھنے والوں کو اپنے ٹیکس ادا کرنے اور سخت گیر جرمانوں میں بچنے کی مہلت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی نامعلوم آمدنی ہے اور وہ انکم ٹیکس دائرہ سے باہر ہیں ان کے لئے اس کے اعلان کا آخری موقع ہے تاکہ وہ آرام سے سو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن رکھنے والے جو حکومت کی پیشکش سے استفادہ نہیں کریں گے اور اپنی دولت چھپائے رکھیں گے انہیں ایسا کرنے کے عواقب و نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا کالا دھن قانون نافذ ہے اور جو کوئی اس کے دائرہ کار میں آئے گا اسے عواقب و نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس قانون کے تحت کسی بھی اعلان کا تحفظ کیاجائے گا۔ ان معلومات کا کسی دوسری اتھاریٹی سے تبادلہ نہیں کیاجائے گا۔ اسے عوام میں نہیں لایاجائے گا اور اس کا کسی کے ساتھ تبادلہ نہیں کیاجائے گا۔ آمدنی کے اعلان کی اسکیم جو یکم جون سے شروع ہوئی ہے اس کے تحت اندرون ملک کالا دھن رکھنے والوں کو اپنے ناجائز طریقہ سے کمائی گئی دولت کا اعلان کرنا اور مجموعی رقم کا45فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا تاکہ وہ قانونی چارہ جوئی سے بچ سکین۔ انہوں نے کہ اکہ یہ اسکیم یکم جون تا30ستمبر کھلی رہے گی ۔ جیٹلی نے آج انڈسٹری چیمبرس ، چارٹیڈ اکاؤنٹس ، ٹیکس پروفشنلس کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ چار ماہ کی اسکیم کے بارے میں غلط فہمیوں کا ازالہ کیاجاسکے ۔ اجلاس میں اس اسکیم کو مقبول عام بنانے اور بہترین نتائج حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں وزیر صنعت و تجارت نرملا سیتا رامن ، وزیر برقی و کوئلہ پیوش گوئل، وزیر تیل دھرمیندر پردھان اور وزیر اعظم کے دفتر میں منسٹر آف اسٹیٹ جتندر سنگھ نے بھی شرکت کی ۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ یہ معافی اسکیم نہیں ہے ۔ معافی اسکیم وہ ہوتی ہے جس میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیاجاتا جب کہ اس اسکیم میں جرمانے کی گنجائش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی وضاحتوں پر تیسرا سیٹ پیش کرسکتا ہے ۔ اس وضاحتوں میں اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔
ممبئی
پی ٹی آئی
ممتاز تاجر رراہول بجاج نے آج کہا کہ انہیں تعجب ہے کہ کالا دھن رکھنے کے مسئلہ پر حکومت کس طرح پیشرفت کرے گی، جب کہ سوئٹزر لینڈ نے این ایس جی مین ہندوستان کی تائید نہیں کی تھی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کہاں ہے؟ این ایس جی میں کیا ہوا؟ سوئز صدر کہتے ہین کہ وہ ہندوستان کی تائید کرتے ہیں لیکن سیول مین کیا ہوا ، انہوں نے تائید سے انحراف کردیا ۔ ان سے کالا دھن کی واپس کی کوششوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔ بجاج نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا ایک قاعدہ ہوتا ہے اور آپ سوئٹزر لینڈ پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو جو کچھ کرنا ہے کررہی ہے ۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالا دھن کو واپس لانے کے بی جے پی کے ماقبل انتخابات کئے گئے وعدوں کو غلط قرار دیا ۔ انتخابات سے قبل عوام سے جس قسم کے وعدے کئے گئے تھے وہ غلط ہیں۔ انہیں حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ آپ کروڈ ہا ڈالر کی رقم واپس نہیں لاسکتے ۔ ہر شہری کے کھاتہ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرنے کے صدر بی جے پی امیت شاہ کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے بجاج نے کہا کہ ایسی بات ممکن نہیں ہے ۔ آپ ہر ایک کے کھاتے میں15لاکھ روپے جمع نہیں کرسکتے۔
FM Arun Jaitley asks black money holders to come clean by Sept 30
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں