خواتین سے متعلق قومی پالیسی کا اعلان - مرکزی وزیر منیکا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-18

خواتین سے متعلق قومی پالیسی کا اعلان - مرکزی وزیر منیکا گاندھی

نئی دہلی
یو این آئی
تقریباً دیڑھ دہے قبل خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق قومی پالیسی "نیشنل پالیسی فار ایمپاورمنٹ ویمن2001ء کے مسودہ کو آج نیشنل پالیسی فار ویمنس2016ء کے نام سے مرکزی وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے پیش کیا گیا ۔ اس پالیسی سے خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلہ میں خود ان کے رویہ کا اظہار ہوتا ہے ۔ منیکا گاندھی نے انڈین ویمنس پریس کارپس میں خواتین سے متعلق پالیسی کے مسودہ کو جاری کرنے کے دوران خاتون صحافیوں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا خود کو با اختیار بنانے کے لئے خود ان کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے ۔ 15برس قبل ہمیں جو مل جاتا تھا اس پر ہی خوش تھے ، آج خواتین کی توقعات اور ترجیحات صرف بہبود سے بہبود تک اپنے حقوق کو حاصل کرنے میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پالیسی میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ خواتین کو ان کی مکمل صلاحیت کے ساتھ سیاسی عمل میں ان کی شراکت کو اضافہ کیاجانا چاہئے۔ اس پالیسی مسودہ کے دیگر نکات میں حمل سے متعلق خواتین کے حقوق کی وکالت کی گئی ۔ ضرورت رشتہ کی ویب سائٹس کے لئے ضابطہ اخلاق مدون کیا گیا ہے اور اسپورٹس اور ماس میڈیا میں صنفی یکسانیت کو لاگو کرتے ہوئے قابل قبول ماحول تیار کیا جائے ۔ کام کے مقام پر لچکدار اوقات کے ساتھ صنفی دوست ماحول تیار کرنا، میرنٹی کی چھٹیوں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے ۔ پہلے ہی وزارت نے ون اسٹاپ سنٹرس، ویمنس ہیلپ لائن، مہیلا پولیس والینٹیرس کی شروعات کرچکی ہے۔ اس پالیسی میں تنہا خاتون جس میں طلاق شدہ، بیوہ اور کبھی شادی نہ کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں کو ہندوستانی آبادی کی21فیصد بتایا گیا ہے ۔

WCD Minister Smt Maneka Gandhi releases Draft National Policy for Women, 2016 for consultation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں