یو این آئی
فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ ملک میں جلد ہی ایک جامع قومی تعلیمی پالیسی بنائی جائے گی جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ محترمہ ایرانی نے آل انڈیا ریڈیو( اے آئی آر) کو ایک خصوصی انٹر ویو میں بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے سلسلے میں قائم کمیٹی 15دنوں کے اندر اندر اپنی مسودہ پالیسی پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا فارمولہ دو لاکھ سے زیادہ دیہی تعلیمی کونسلوں اور تقریبا1500شہری بلدیاتی اداروں سمیت مختلف علاقوں سے موصول ہوئی درخواستوں کی بنیاد پر تیارکیاجارہا ہے ۔ دس ہزار سے زائد دیہی حلقوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں ان کی ضروریات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت جلد ہی ایک ویب پورٹل بھارت وانی لانچ کرے گی جس میں22ہندوستانی زبانوں میں موضوع رہیں گے اور اگلے سال تک سو زبانوں میں اس کی توسیع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) کی جانب سے چھ تحقیقی پارک قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی وزارت کا بنیادی مقصد طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور اسے متحمل ہونے کے قابل بنانا ہے ۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے ایک ریسرچ اسکالر کی خود کشی کے تناظر میں محترمہ ایرانی نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاست کی وجہ سے ابھرا تھا اور ان کی وزارت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سیاسی مقصد کے لئے یونیورسٹیوں کا استعمال نہ ہو اور یہ تعلیم کے مندر بنے رہیں ۔ ملک میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کے لئے دروازے کھولے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ غیر ملکی یونیورسٹیاں کسی ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے تمام قوانین کے تحت ہی کام کرسکیں گی۔
New Education Policy Soon, Says Smriti Irani
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں