گورنر آر بی آئی پر تنقیدوں کی وزیر فینانس جیٹلی کی جانب سے مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-31

گورنر آر بی آئی پر تنقیدوں کی وزیر فینانس جیٹلی کی جانب سے مذمت

ٹوکیو
پی ٹی آئی
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن پر کسی بھی تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ بحث مسائل اور پالیسیوں کے بارے میں ہونی چاہئے ، شخصیات کے بارے میں نہیں۔ جیٹلی نے تاہم یہ تبصرہ کرنے سے انکار کردیاکہ آیا راجن کی میعاد میں توسیع کی جائے جو ستمبر میں ختم ہورہی ہے ۔ راجن کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سواکی اور چند دیگر گوشوں سے مسلسل تنقیدوں کا سامناہے ۔ وہ راجن کی میعاد میں توسیع کی سختی سے مخالفت کررہے ہیں بلکہ ان کی کدمات فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جیٹلی نے جاپان کے دورے کے موقع پر انٹر ویو میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جہاں تک شخصیت کا معاملہ ہے، اس پر تنقید کی وہ تائید نہیں کرتے۔ کیونکہ آر بی آئی اور اس کے گورنر ہندوستانی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ وزیر فینانس، سرمایہ داروں کو راغب کرنے جاپان کے چھ روزہ دورے پر ہیں،۔ انہوں نے کالادھن رکھنے والوں کو سخت مصیبت میں پھنسنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی دولت کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔ انہیں چاہئے کہ چہار شنبہ سے شروع ہونے والی اعلان آمدنی رعایت سے فائدہ اٹھائیں ، اگر وہ چین کی نیند سونا چاہتے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ اعلان آمدنی اسکیم2016ء کا یکم جون سے آغاز عمل میںآ رہا ہے ۔ جس کے تحت چار ماہ کی مدت کے دوران جملہ آمدنی کا45فیصد ٹیکس و جرمانہ ادا کرتے ہوئے کالا دھن کو جائز بنانے کا موقع فراہم کیاجارہاہے ۔ وہ ایسے تمام افراد کو جنہوں نے اپنے اثاثہ جات کا انکشاف نہیں کیا ، مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ٹیکس ادا کریں اور چین کی نیند سوئیں، بصورت دیگر جیسے جیسے انکشافات عام ہوتے جائیں گے،ان کی مصیبتوں میں اضافہ ہوتا جارئے گا۔ وزیر فینانس نے کہا کہ بیرونی اثاثہ جات سے متعلق کالا دھن قانون جب منظور کیا گیا، تب انہوں نے درخواست کی تھی کہ کالا دھن رکھنے والے اس کا انکشاف کریں اور راحت کی سانس لیں۔ اب جو کوئی ایسا نہیں کرے گا اور ان کے نام پناما کاغذات میں ہوں یا کسی اور ذڑیعہ سے منظر عام پر آئیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی نیندیں حرام ہوجائیں گی ۔ حکومت نے گزشتہ سال بھی بیرون ملک کالا دھن رکھنے والوں کے لئے تین ماہ کی سہولت کا اعلان کیا تھا ۔ اندرون ملک کالا دھن کے انکشاف کی اسکیم یکم جون سے30ستمبر 2016ء تک شروع کی جارہی ہے ۔ جرمانے اور ٹیکس اس کے بعد دو ماہ تک ادا کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ اسکیم اثاثہ جات میں سرمایہ کاری ہو یا کوئی اور شکل۔ مالیاتی سال2015-16ء یا اس سے قبل غیر محسوب آمدنی کے لئے قابل اطلاق ہوگی۔ آمدنی کا اعلان انکم ٹیکس کے محکمہ کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کیاجاسکتا ہے اور انکم ٹیکس کے مختلف علاقائی پرنسپال کمشنرس کے روبر بھی کیاجاسکتا ہے ۔

Arun Jaitley Denounces Attacks On RBI Governor Raghuram Rajan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں