اقلیتوں کی ترقی کے لئے نئی اسکیمات کا آغاز - مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-31

اقلیتوں کی ترقی کے لئے نئی اسکیمات کا آغاز - مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ

سری نگر
پی ٹی آئی، یو این آئی
مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ بی جے پی حکومت کے بر سر اقتدار آنے سے قبل اقلیتی طبقات میں پیدا شدہ غلط فہمیان حقیقت سے بعید ثابت ہوچکی ہیں ۔ وزیر اقلیتی امور نے یہاں کہا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل اقلیتی طبقات میں ڈر اور خوف اورعدم سلامتی کا ماحول پیدا کیا گیا تھا لیکن یہ غلط فہمیاں اپنی فطری موت مرچکی ہیں ۔ اور حقیقت بالکل مختلف ابھر کر سامنے آئی ہے۔ نجمہ ہبت اللہ ، مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل پر کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھوکھلے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی اور اقلیتوں کی بہتری کے لئے مسلسل کوشش سے لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے اور مثبت اثر ظاہر ہوا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم جہاں کہیں جاتے ہیں، ترقی کی بات کرتے ہیں اور نتائج سب کے سامنے ہیں ۔ ملک میں ترقی اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا سماج کا ہر طبقہ با اختیار محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی مرکزی حکومت کے ایجنڈہ میں سر فہرست ہے اور ریاست کے تمام خطوں میں مساوی ترقی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی ، وزیراعظم کے دل کے قریب ہے۔اور انہوں نے ان کی شکایات کے ازالہ کے مقصد سے بہترین عہدیداروں کو تعینات کیا ہے۔ نجمہ ہبت اللہ نے تیقن دیا کہ اقلیتی طلباکو در پیش مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے گی اور کہا کہ مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے نئی اسکیمات اور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور اسپورٹس جیسے مختلف شعبوں میں ان کے لئے خصوصی گنجائش پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور اور وزارت فروغ انسانی وسائل نے مختلف شعبوں جیسے ٹکنیکل تعلیم اور میڈیکل تعلیم میں اقلیتی طلباء کو 80لاکھ اسکالر شپس دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی طلباء کو سیول سرویس کوچنک بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تا حال پان لڑکیاں ملک کے باوقار امتحانات میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقلیتی لڑکیوں کے لئے مولانا آزاد فیلو شپ بھی متعارف کی جارہی ہے ، تاکہ اقلیت میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دیاجاسکے ۔ وزیرا عظم کے خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بیٹی باؤ، بیٹی پڑھاؤ، جیسی اسکیمات اور دیگر اقدامات سے ملک کی نصف آبادی کو با اختیار بنانے میں بہت مدد ملی ہے۔ نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ کشمیری صناعوں اور ان کا آرٹ ورک بین الاقوامی کشش رکھتا ہے اور ان کی وزارت ان کو مستحقہ مقام دینے کے لئے تمام تر کوشش کرے گی۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ برائے آیوش( آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود ، شری پدیسو نائک نے جو اس موقع پر موجود تھے کہا کہ حکومت نے کرپشن کو ترقی سے تبدیل کیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں