مندروں میں آتش بازی پر امتناع کا مسئلہ - حکومت کیرالا کا کل جماعتی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-13

مندروں میں آتش بازی پر امتناع کا مسئلہ - حکومت کیرالا کا کل جماعتی اجلاس

ترواننتاپورم
پی ٹی آئی
حکومت کیرالا نے آج کولم مندر سانحہ کے پس منظر میں تہواروں کے دوران عبادت گاہوں میں آتش بازی پر امتناع کے مسئلہ پر غوروخوض کے لئے14اپریل کو ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ حادثہ میں ایک سو دس افراد ہلاک اور زائد از350زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد چیف منسٹر کیرالا ومن چنڈی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ10اپریل کو صدیوں قدیم پتنگل دیوی مندر میںآ تش بازی سانحہ کے مہلوکین اور متاثرین کی راحت و باز آباد کاری کے لئے بیس کروڑ روپے مختص کررہے ہیں ۔ انہوںن نے بتایا کہ فوری کارروائی کے لئے ضلع کلم کے کلکٹر کے پاس دس کروڑ روپے پہلے ہی جمع کرائے جاچکے ہیں ۔حکومت، جمعرات کو کل جماعتی اجلاس میں اتفاق رائے پر پہنچنے کے بعد ایک پالیسی وضع کرے گی ۔ انہوں نے آج صبح ایک اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران مختلف ہاسپٹل میں زیر علاج زخمیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اومن چنڈی کولم حادثہ کے پس منظر میں آتش بازی کے مظاہرہ پر امتناعہ کے لئے بڑھتے مطالبات کے دوران یہ اعلان کیا ہے ۔ کیرالا ہائی کورٹ میں بھی ایک جج کی اس تجویز کی سماعت ہونے والی ہے کہ انسانی ہاتھوں سے لائی جانے والی تباہیوں جیسے کولم میں ہوئی ہے ، سے بچنے کے لئے اونچی آواز والے پٹاخوں پر امتناع عائد کردیاجائے ۔ اسی دوران بی جے پی کے ریاستی صدر کے راج شیکھرن نے مندروں میں آتش بازی پر مکمل امتناع کی مخالف کی ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ اس کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ انہوںن نے مزید کہا کہ بعض گروپس ، آتشبازی پر امتناع کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر داخلہ رمیش چینی تھلا جنہوں ںے الا پوزا میں میڈیا سے خطاب کیا، کہا کہ ریاست میں عنقریب اسمبلی انتخابات مقرر ہیں اور حکومت، یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔ بات چیت کے بعد حکومت اس ضمن میں پیشرفت کرے گی۔ انہوںنے یہ واضح کیا کہ پولیس کو غیر قانوننی پٹاخہ سازی یونٹوں پر دھاوے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ چینی تھلا نے یہ بھی کہا کہ 14اپریل کو وشو فیسٹیول کے پیش نظر پٹاخہ سازی کے لئے گن پاؤڈر تیار کرنے ممنوعہ کیمیکلس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اومن چنڈی نے کہا کہ فی الحال ہم جنگی پیمانہ پر مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس صورت حال کا سامنا کرنے ہمیں متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اتوار کو دورہ کلم مندر کے موقع پر ان کے ساتھ یہاں پہنچنے والی میڈیکل ٹیمیں مریضوں کے علا ج میں مقامی ڈاکٹروں کی مدد کے لئے ہنو ز یہاں مقیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال مریضوں کو دیگر ریاستوں کو منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ہم ہنوز ماہرین کی رائے حاصل کررہے ہیں ۔ چنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ممبئی اور دہلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔پتنگل دیوی مندر میں آتش بازی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آج110تک پہنچ گئی ۔ ایک 55سالہ شخص یہاں ہاسپٹل میں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ، قریبی علاقہ کزہا کوتم کا سامن ستین اتوار کو رونما ہونے والے حادثہ کے بعد زیر علاج تھا ۔ ترواننتا پورم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ صحافتی بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ دیگر 26زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے ۔ تقریبا350افراد مختلف ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں ۔ چیف منسٹر اومن چنڈی کے مطابق کولم اور ترواننتا پورم کے مختلف ہاسپٹلس میں مجموعہ طور پر1039افراد کا آؤٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں