صدر جمہوریہ نے پدم ایوارڈ اعزازات عطا کئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-13

صدر جمہوریہ نے پدم ایوارڈ اعزازات عطا کئے

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ملک کی56اہم شخصیات کو پدما ایوارڈسے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ٹامل فلموں کے سوپر اسٹار رجنی کانت ، ٹینس کی نامور کھلاڑی ثانیہ مرزا، جنوبی ہند کی فلم صنعت کی مشہور شخصیت رامو جی راؤ اور بالی ووڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی شامل ہیں ۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی انہیں ایوارڈ عطا کئے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے پانچ مشہور شخصیات کو پدماو بھون، گیارہ کو پدما بھوشن اور چالیس کو پدما شری ایوارڈ پیش کئے پدما و بھوشن ایوارڈحاصل کرنے والوں میں سوپر اسٹار رجنی کانت ، ڈاکٹر واسو دیو کولکنتے اتارے ، ڈاٹرگریجس دیوی، رامو جی راؤ اور ڈاکٹر وی شانتا شامل ہیں ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور گلو کار ادیت نارائن کو پدما بھوشن ایوارڈ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ سابق سفیر امریکہ برائے ہند رابرٹ ڈین بلیک ویل، صدر نشین بینٹ اینڈ کولمین کمپنی انڈوجین، تھیٹر کی معروف شخصیت بیسمان کنہیا لال ، ڈاکٹر پرلا گڈا لکشمی پرساد ، معروف بت تراش رام ونجی سوتر، سنسکرت اسکالر ای ایس راما نجا ٹاٹا چاریہ اور سوامی تیجوم یانندا کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ارشاودیا گروکلم کے بانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے گروسوامی دیانند سروسوتی کو بعد از مرگ پدما بھوشن ایوارڈ دیا گیا ۔ فلم اداکارہ پرینکا چوپڑی سمیت چالیس افراد کو پدم شری حاصل ہوا ۔ اس باوقار تقریب میں مہمان کی حیثیت سے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی ، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، صدر بی جے پی امیت شاہ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر مواصلات و اطلاعات روی شنکر پرساد، وزیر مملکت برائے امور داخلہ کیرن رجی جو، وزیر توانائی پیوش گوئل اور کانگریس قائد راجوی شکلا نے شرکت کی۔ پدم ایوارڈ تقسیم کیت قریب میں ہلکی سبز ساڑی زیب تن کی ہوئی پرینکا چوپڑہ سب کی نظروں کا مرکز توجہ بنی ہوئی نظر آئیں ۔ حکومت ہند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر112نامور شخصیات کے لئے پدما ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔ڈوگری اور ہندی زبان کی مشہور مصنفہ ماسچد یوکو سال2015کے سرسوتی سمان ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ کے کے برلا فاؤنڈیشن کی آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق سچدیو کو یہ اعزاز ڈوگری میں لکھی گئی ان کی سوانح عمری، چت ، چیتے، کے لئے دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے تحت پندرہ لاکھ روپے کی رقم ، توصیفی سند اور مومنٹو پیش کیاجاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ 1991سے دیاجارہا ہے اور اب تک اس ایوارڈ سے اردو زبان و دب میں شمس الرحمن فاروقی، ہری ونش رائے بچن کو ہندی کے لئے، وجئے تندولکر مراٹھی ، ہربھجن سنگھ، پ نجابی ، ایس ایل بھیرپیا، کنٹر گوودچندرپانڈی سنسکرت اور شنکھ گوش، بنگلہ سمیت مختلف ہندوستانی زبانوں کے 24ممتاز قلم کاروں کو نوازا جاچکا ہے ۔ انعام کے لئے مصنف کا نام ایک کونسل کی طرف سے منتخب کیاجاتا ہے ۔ اس بار جسٹس ادرش سین انند کی صدارت والی کمیٹی نے محترمہ سچدیو کا نام منتخب کیا ہے۔ کمیٹی میں گووند مشر، دامودر جی اور کے سچدانند جیسے اہم ادیب شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں