انتہائی کم قیمت پر واٹر اے ٹی ایم کی ملک بھر میں جلد دستیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-09

انتہائی کم قیمت پر واٹر اے ٹی ایم کی ملک بھر میں جلد دستیابی

نئی دہلی
یو این آئی
پینے کے صاف پانی کی کئی ریاستوں میں قلت کے پیش نظر اب پورے ملک میں انتہائی کم قیمت پر واٹر اے ٹی ایم لگائے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ یہ واٹر اے ٹی ایم عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے تاکہ ہر کوئی ان تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکے ۔ ذرائع کے مطابق دہلی کی ایک کمپنی پورے ملک میں واٹر اے ٹی ایم لگائے گی۔ سپریمس گروپ نے جنا جلج اسکیم کے تحت یہ مہم شروع کی ہے ۔ اس کے تحت عام لوگوں تک صاف و شفاف پانی پہنچایاجائے گا اور وہ بھی انتہائی کم قیمت پر۔ کمپنی نے فی الحال ملک کے تمام اہم مقامات، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹانڈ ، ہاسپٹل ، اسکول اور دیگر عوامی مقامات پر پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر اے ٹی ایم سے ہر روز تقریبا بیس ہزار افراد اپنی پیاس بجھا سکیں گے وہ بھی صرف دو سے پانچ روپے فی لیٹر ۔ یہ قیمت بھی صرف اس لئے لی جارہی ہے تاکہ پانی کے فلٹریشن ، صفائی،سسٹم اپ گریڈیشن اور سربراہی کے اخراجات پورے کئے جاسکیں۔ اس اے ٹی ایم سے نہ صرف بغیر بجلی کے صاف پانی عام لوگوں کو فراہم کیاجائے گا بلکہ آلودگی پیدا کرنے والی چیزوں سے جیسے پلاسٹک بوتل وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی لگائی جائے گی جس سے ماحول آلودہ ہوتا ہے ۔ این جی او نے دعویٰ کیا کہ اب تک ملک کے کئی حصون میں148واٹر اے ٹی ایم لگائے جاچکے ہیں جن میں خاص طور پر وارانسی کے آسی گھاٹ اور پی ایم او شامل ہیں اس کے علاوہ پونے اور وارانسی کے متعدد ہاسپٹلوں ، بس اسٹانڈوں اور اسکولوں میں بھی ان اے ٹی ایم کو لگایا گیا ہے ۔ پراگ اگر وال منیجنگ ڈائرکٹر جنا جل نے بتایا کہ عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ہندوستان میں 21 فیصد بیماریاں صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت صاف پانی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی آر سی ٹی کے تعاون سے جنا جل جلد ہی مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر واٹر اے ٹی ایم ریمس قائم کرے گا۔

States to get water ATMs soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں