پی ٹی آئی
پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ ریٹائرڈ نے آج کہا کہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے فوجی مصارف اور تزویراتی اسلحہ میں اضافہ ان کے ملک کے ساتھ ساتھ علاقئی امن کے لئے بھی خطرہ ہے ۔ انہوں نے امن عالم اور سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے رول کے زیر عنوان ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے لیکن علاقائی امن کو فروغ دینے کی اس کی کوششوں میں فوجی اور دفاعی اسلحہ حاصل کرنے کی ہندوستان کی خواہش رکاوٹ ہے ۔ جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان اپنے اسلحہ کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے جو علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہے جب کہ امن و سلامتی کے لئے علاقائی استحکام کو اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ دونوں پڑوسی ملک نیو کلیر اسلحہ سے لیس ہیں اور ایک دوسرے کے تئیں دشمنی اور رقابت کے ماحول میں نہیں جی سکتے ۔ خاص طورپر اس وقت جب دونوں اپنی سر زمین پر دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں ۔ پاکستانی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ان کا ملک علاقائی امن کے لئے کوششوں کو جاری رکھے گا اور ہندوستان پر زور دیاکہ وہ امن کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ شامل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں اور انہیں تعاون کی ضرورت ہے نہ کہ عداکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیو کلیر طاقت ہونے کے ناطے دونوں ممالک کو تعاون پر مبنی تعلقات کی ضرورت ہے ۔ جنجوعہ نے نکتہ چینی کی کہ ہندوستان مغربی ملکوں کی مخالف چین پالیسی میں حصہ لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا مغربی طاقتیں، مشترکہ مخالف چین پالیسی کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ پر امن علاقہ اور دنیا چین کے مفاد میں ہے اور چین کا ان ممالک میں سے کسی کے تعلق سے غلط ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان جیسے مسلم ملکوں کو جنگوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔
India's growing military spending threatens Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں