پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز سے بات چیت کے بعد آج اعلان کیا کہ پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات میں پیشرفت کے لئے27مارچ کو ہندوستان پہنچے گی۔ سوراج اور عزیز کے درمیان بیس منٹ کی ملاقات میں پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ پر زیادہ تر بات چیت کی گئی ۔ دو جنوری کے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے ۔ ہندوستان اہم ہندوستانی فضائی کے ٹھکانہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے ۔ سشما سوراج نے جاریہ سال9.10نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو شرکت کی پاکستانی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔ سشما سوراج نے سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پٹھان کوٹ پر بھی بات چیت کی ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دورہ کی تواریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ وہ27مارچ کی شب ہندستان پہنچے گی اور28مارچ کو اپنا کام شروع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز سے ان کی ملاقات کے دوران پٹھان کوٹ پر بات چیت نہ کرنا ممکن ہی نہیں تھا ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈہ کا بھی دورہ کرے گی،سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں دورہ کے طریقہ کار کو قطعیت دی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سوراج اور عزیز کی ملاقات کے دوران پاکستان نے دریافت کیا کہ آیا 27مارچ موزوں رہے گی۔ دونوں دارالحکومتوں میں فون کئے گئے اور تواریخ کو قطعیت دی گئی ۔ سرتاج عزیز نے پٹھان کوٹ کے مسئلہ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی ستائش کی ۔ عزیز نے توقع ظاہر کی کہ نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف 31مارچ کو واشنگٹن میں نیو کلیر سیکوریٹی چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کریں گی ۔ عزیز نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا تفصیلی بات چیت ہوگی لیکن توقع ظاہر کی کہ وہ ملاقات کریں گے ۔ سازگار ماحول میں سارک کانفرنس کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے سوراج نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان جو امور غیر تصفیہ رہ گئے تھے ہم نے نہایت مثبت انداز میں ان پر فیصلہ کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کن امور کا تذکرہ کررہی تھیں۔ سوراج کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران عزیز نے مودی اور شریف کے درمیان30نومبر کی ملاقات کو یاددلایا اور کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان چھ دن بعد بنکاک میں ملاقات ہوئی ۔ تین دن بعد سشما سوراج اسلام آباد آئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ جامع دو طرفہ بات چیت دوبارہ کی جائے ۔ وزیر اعظم ، نریندر مودی، لاہور پہنچے لیکن پٹھان کوٹ حملہ رکاوٹ بن گیا۔ انہوں نے اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی ستائش کی ۔ سوراج نے کہا کہ عزیز کی ان سے ملاقات کی اصل وجہ وزیر اعظم مودی کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک چوٹی کانفرنس کے لئے دعوت دینا تھا۔
Sushma Swaraj met Sartaj Aziz - Joint press conference
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں