جاٹ احتجاج پر مرکز اور ریاستی حکومتوں نے کوتاہی نہیں کی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-10

جاٹ احتجاج پر مرکز اور ریاستی حکومتوں نے کوتاہی نہیں کی - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ ہریانہ میں جاٹ طبقہ کو تحفظات کے مسئلہ سے نمٹنے میں مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ہے ۔ ریاست میں تشدد پھوٹ پڑنے پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے تنقید پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس مسئلہ پر مرکز یا پھر ریاستی حکومت کی جانب سے مجھ کسی قسم کی کوتاہی نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت کو توقع ہے کہ اس مسئلہ پر طبقہ کے قیادت کے ساتھ بات چیت میں کوئی حل نکل آئے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کی جانب سے احتجاجیوں پر فائرنگ کئے جانے کے بعد احتجاج پر تشدد رنگ اختیار کرلیا ہے ۔ بی ایس ایف کی فائرنگ میں3افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز نے ایک ایڈویزائری جاری کیا ہے اور ریاستی حکومت نے بھی اپنی انٹلی جنس کی رپورٹ پر کارروائی کررہی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہریانہ حکومت انٹلی جنس کی رپورٹ پر کارروائی کررہی ہے اور مرکز کی جانب سے19فروری کو ریاست کے لئے ایک ایڈویزائری جاری کی گئی ہے۔ منوہر لال کھٹر کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے اس مسئلہ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکامی پر نکتہ چینی کو مسترد کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سابق ڈی جی پی پرکاش سنگھ کی قیادت میں ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور انہوں نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ رپورٹ کا انتظار کرین ۔ تشدد کے واقعہ کے بعد کی گئی کارروائی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ2012ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ 370افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ قبل ازیں گورنمنٹ ریلوے پولیس کی جانب سے بیس کیسس کا اندراج عمل میں لایا گیا اور اس خصوص میں کارروائی بھی کی گئی ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں سی آر پی ایف کے60اور فوج کے56کالم تعینات کئے گئے تاکہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صورتحال کے تعلق سے مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل ہے۔ قبل ازیں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ہریانہ میں تشدد کے لئے حکومت کو ہدف ملامت بنایا۔

Jat Agitation: No Lapse Of Centre And Haryana, Says Rajnath Singh

1 تبصرہ:

  1. خدا کے لیے َجنس کا جغرافیہَ سلسلہ مکمل کر دیجیے یا ایڈیٹر کو کہہ دیں ــ پلیز

    جواب دیںحذف کریں