جے این یو طالب علم کنہیا کمار کی تائید میں بین الاقوامی یونیورسٹی اساتذہ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-22

جے این یو طالب علم کنہیا کمار کی تائید میں بین الاقوامی یونیورسٹی اساتذہ کا بیان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کی تائیدمیں جسے بغاوت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیاہے ، کئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلبہ اور ٹیچرس جن میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اورریالے بھی شامل ہے ، اس کی تقریر کو انگریزی میں آن لائن ویڈیوز کے ذریعہ پیش کررہے ہیں ۔ یونیورسٹی آف لندن کے ایک وڈیو میں ایلینار نیووگن نے کہا ہے کہ میں جے این یو کا طالب علم نہیں ہوں لیکن میں نے یونیورسٹی کے طلبہ سے بات چیت کی ہے ۔ مجھے کنہیا کی تقریر کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جے این یو ٹیکس دہندوں کی رقم سے چلائی جاتی ہے ، یہ ہوسکتا ہے لیکن یہ سوال اٹھانا چاہتا ہوں کہ یونیورسٹیاں کس لئے ہیں ۔ یونیورسٹیاں سماج کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے ہین اور اس کو فروغ دینا چاہئے ۔ اگر یونیورسٹیاں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہیں تو کوئی قوم نہیں رہے گی۔ اگر لوگ قوم کا حصہ نہیں بنیں گے امیروں کو لوٹ کھسوٹ کا موقع ملے گا ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈورازہانگ اور ڈامونیگ نے اپنے مشترکہ ویڈیو میں کہا کہ ہم آر ایس ایس کے انصاف کی اصطلاح کو چیلنج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے انصاف کے نظریہ کے لئے ہمارے انصاف کے نظریہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم آزادی اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہر ایک کو اظہار خیال کی آزادی دستور میں دی گئی ہے ۔ یہ دعویٰ کہ کنہیا کی تقریربغاوت ہے تو ان سب کو سزا ملنی چاہئے جو اس تقریر کا حوالہ دے رہے ہیں ۔ یالے یونیورسٹی کی گریٹانے اپنے ویڈیو میں کنہیا کی تقریر کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس پر بحث کی ضرورت ہے ۔ اس نے کہا کہ ان لوگوں نے جو کنہیا کی مخالفت کررہے ہیں ان انگریزوں کا ساتھ دیا تھا جنہوں نے مجاہدین آزادی پر گولیاں چلائی تھیں ۔ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تقریبا چارسو طلبہ اور ٹیچرس جواہر لال نہرویونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ کی تائید کررہے ہیں ۔

Students in California, London come out in support of Kanhaiya Kumar; narrate his 'seditious' speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں