بین الاقوامی جہادی قوتوں کے پیچھے پاکستان کا رول - نیویارک ٹائمز کا تبصرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-08

بین الاقوامی جہادی قوتوں کے پیچھے پاکستان کا رول - نیویارک ٹائمز کا تبصرہ

نیویارک
پی ٹی آئی
پاکستان کی طاقتور انٹلی جنس سرویس نے طویل عرصہ سے بین الاقوامی جہادی طاقتوں کے منتظم کی حیثیت سے رول ادا کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ داعش کو کھڑا کرنے میں ملوث رہی ہو۔ امریکہ کے ایک سرکردہ اخبار نیویارک ٹائمز نے کئی غیر ملکی آویزشوں میں پاکستان کی مداخلت کے زیر عنوان ایک تبصرہ میں یہ بات کہی ہے ۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ماہرین کو اس امر کے کئی شواہد دستیاب ہوئے ہیں کہ پاکستان نے طالبان کی جارحیت میں سہولت پیدا کی ہے ۔ یہ رویہ صرف افغانستان کی حد تک محدو دنہیں ہے بلکہ پاکستان کئی بیرونی آویزشوں میں مداخلت کررہا ہے۔ اس کی انٹلیجنس سرویس نے طویل عرصہ سے بین الاقوامی مجاہدین کی فورسیس کے منیجر کی حیثیت سے کام کیا ہے ۔ ان فورسیس میں زیادہ سنی انتہا پسند ہیں اور اس بات کی بھی قیاس آرائیاں ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ داعش کو کھڑا کرنے مین ملوث رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ پاکستان اگرچہ طالبان اور القاعدہ کو پناہ دینے کی تردید کرتا ہے اور نشاندہی کرتا ہے کہ وہ خود بھی دہشت گردی سے متاثر ہے تاہم کئی تجزیہ نگاروں نے تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ اندرون و بیرون ملک اٹھنے والی قوم پرستی کی کئی تحریکات بالخصوص پشتون تحریک کو دبانے کے ہتھیار کے طور پر اسلام پسند عسکری گروپوں کی پرداخت کی ہے ۔ پاکستان، افغانستان کو اپنا پچھواڑے کے طور پر دیکھتا اور وہ اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ افغانستان مین اپنے کٹر حریف ہندوستان کو اثرورسوخ حاصل کرنے نہیں دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان بدستور سنی اسلامی کیمپ بنارہے ۔ پاکستان نے طالبان کو خاص طور پر اپنے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا ہے اور یہی بات القاعدہ اور دیگر بیرونی جنگجوؤں کے تعلق سے بھی کہی جاسکتی ہے ۔

Pakistan behind rise of international Jihadi forces: NYT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں