پاکستانی پارلیمنٹ دنیا میں شمسی توانائی سے چلنے والا اولین ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-24

پاکستانی پارلیمنٹ دنیا میں شمسی توانائی سے چلنے والا اولین ادارہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی پارلیمنٹ، دنیا میں مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والا اولین ادارہ ہوگیا ہے ۔ یہ کام چین کی جانب سے 55ملین ڈالر کے فنڈ کی فراہمی سے ممکن ہوسکا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک سادہ تقریب کے دوران شمسی توانائی سے چلنے والی عمارت کا سوئچ آن کیا۔ اس کا اعلان2014میں ہی ہوا تھا کہ چین کے دوستانہ رویہ کے اظہار کے طور پر 55ملین ڈالر کے تعاون سے پارلیمنٹ کو مکمل طور پر شمسی توانائی کا اہل بنایاجائے گا۔ آزادی1947کے بعد سے پارلیمنٹ پہلی بار شمسی توانائی کے وسیلہ سے مکمل طور پر خود کفیل ہوگیا ہے ۔ نواز شریف نے ایک مختصر سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ دیگر پرائیویٹ اورسرکاری اداروں کوبھی اسی نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ سال پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا اور اسی وقت پارلیمنٹ کو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والا ادارہ بنانے کے پراجکٹ پر کام شروع ہوا تھا ۔ یہ حقیقت چین۔ پاک دوستانہ تعلقات کی ایک اور درخشاں مثال ہے ۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے شمسی پیانلس80میگا واٹ پاور پیدا کریں گے جب کہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لئے صرف62میگا واٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کردی جائے گی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بعض عالمی ممالک کی پارلیمنٹ کی عمارت شمسی توانائی سے جزوی طور پر چلتی ہے جس میں اسرائیل کا نیسیٹ بھی شامل ہے۔

Pak parliament is world's first to run only on solar power

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں