پی ٹی آئی
ماحولیاتی تبدیلی ، توانائی بحران اور مہلک امراض جیسے عالمی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی طلبا سے کہا کہ وہ محض کٹ پیسٹ کے بجائے اختراعیت اور ریسرچ کے ذریعہ ان مسائل کا حل ڈھونڈنے کا چیلنج قبول کریں بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے جلسہ تقسیم اسناد میں انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ اپنی رسمی تعلیم مکمل ہونے کے بعدبھی اپنے ذہن کو تازہ جانکاری کے لئے برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کے نوجوان مردوخواتین کو چیلنج دینا چاہتا ہوں ۔ اختراع کیجئے جس سے دنیا کو درجہ حرارت کسی قدر گھٹانے میں مدد ملے ۔ انسانیت کو توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں مدد ملے انہوں نے کہا کہ طلبا کو ملک اور دنیا کو در پیش مسائل کا حل ڈھونڈنے کا خواب دیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اختراعیت اور نئی ریسرچ ہم ہے، کٹ پیسٹ کے ذریعہ بی ایچ ڈی حاصل کرنا نہیں ۔ ان کے ان ریمارکس پر حاضرین نے حیرت کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے از راہ مزاح کہا کہ ان کے خیال میں بی ایچ یو والوں کو کٹ پیسٹ کے ذریعہ ریسرچ معلوم نہیں ۔ معلوم بھی ہو تو میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ مودی، حلقہ لوگ سبھا وارانسی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں