آئی اے این ایس
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج اپنی پارٹی کے کور گروپ سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں حکومت کے قیام کی مخالف نہیں ہیں ، لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتاجب تک کہ انہیں حلیف بی جے پی کی جانب سے یہ تیقن نہ ملے کہ ان کے مرحوم والد کے نظریات کی تکمیل کی جائے گی ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی( قائدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مخلوط پارٹیز بی جے پی کی جانب سے مبسوط تیقن دینے کی ضرورت ہے کہ ان کے مرحوم والد و سابق چیف منسٹر مفتی سعید کے نظریات جو ریاست میں مساوی ترقی اور امن سے متعلق تھے انہیں پورا کیاجائے گا۔کور گورپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا تاکہ بنیادی طور پر پارٹی کے امور جیسے اس کی رکنیت سازی مہم اور عوام تک رسائی پر تبادلہ خیال کیاجائے ، تاہم چند قائدین اور لیجسلیٹرس حکومت کی تشکیل پر محبوبہ کے خیالات جاننا چاہتے تھے۔ ایک پارٹی قائد نے یہ بات بتائی ۔ ذریعہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے ان سے کہا کہ وہ حکومت کے قیام کی مخالف نہیں ہیں، لیکن کچھ بھی نہ ہو تو وہ اس کے لئے غیر ضروری آگے نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کاایک بڑا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کے دس ماہی دور میں ان کے خوابوں کی تکمیل نہیں ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ سادہ طور پر اس لئے کہ انہیں چیف منسٹر بنایاجائے اور وہ اقتدار کا ادعا کرنے کا فیصلہ نہین کرسکتیں ۔ پی ڈی پی اجلاس جو ایک بند کمرہ میں منعقدہ ہوا ، اس سے واضح ہوا ہے کہ ریاست میں حکومت کے قیام پر تعطل جاری ہے ۔
PDP alliance with BJP unpopular, have to reassess: Mehbooba Mufti
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں