ہندوستان کو مزید دہشت گرد حملوں کی دھمکی - حافظ سعید کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-05

ہندوستان کو مزید دہشت گرد حملوں کی دھمکی - حافظ سعید کا خطاب

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ سربراہ اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے منصوبہ ساز حافظ سعید نے ایک اور اشتعال انگیز بیان میں ہندوستان میں مزید حملوں کا انتباہ دیا ہے ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہاکہ ابھی تو تم صرف پٹھان کوٹ پر ایک حملہ سے دوچار ہوئے ہو۔ ایسے حملوں میں اضافہ کی گنجائشیں موجود ہیں ۔ جماعت الدعوۃ سربراہ نے ہندوستانی افواج پر کشمیریوں کے قتل عام کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہیں اپنے دفاع کے لئے پٹھان کوٹ جیسے حملے کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ حافظ سعید نے ریالی سے خطا ب کے دوران عسکری لیڈر سید صلاح الدین کی ستائش بھی کی۔ سید صلاح الدین یونائٹیڈ جہادکونسل( یو جے سی) سربراہ ہے جس نے پٹھان کوٹ میں انڈین ایر فورس کے اڈہ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حکومت پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور لشکرطیبہ جیسی عسکری تنظیموں کے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ ماہ سعید نے ایک پاکستانی پرائیویٹ چیانل کے ٹاک شو میں حصہ لیا تھا ۔ 27جنوری کے ٹاک شو کے دوران حافظ سعید نے اپنی تنظیم کی فلاحی سر گرمیوں کی دل کھول کر قصیدہ خوانہ ک اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی اور ہندوستانی حکومت، پاکستان پرجماعت الدعوۃ اور جیش محمد جیسی تنظیموںکے خلاف کاروائیوں کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے حافظ سعید نے ایسے احساسات کو بھی مسترد کردیا کہ حکومت پاکستان بعض غیر سرکاری تنظیموں اور ممنوعہ اداروں کی سرپرستی کررہی ہے ۔ اقوام متحدہ نے جماعت الدعوۃ کو دہشت گردتنظیم اور حفاظ سعید کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے ۔ امریکہ نے اس کے سر پر دس ملین ڈالر کا انعام کا اعلان کررکھا ہے ۔ نومبر2008کے دہشت گر دحلہ کے منصوبہ ساز مکمل آزادی کے ساتھ پاکستان میں گھوم پھر رہے ہیں اور وقفہ وقفہ سے ہندوستان کے خلاف بیانات کی اجرائی ان کی شخصیت کا ایک حصہ بن گئی ہے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دئیے گئے حافظ سعید پر لگام کسے ۔ پاکستان میں حافظ سعید کی سر گرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی گئی ۔ ایک دن پہلے ہی ممبئی دہشت گرد حملوں کے منصوبہ ساز نے پٹھان کوٹ جیسے مزید حملوں کی وارننگ دی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ حافظ سعید کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اس کا یہ دعویٰ ایک فریب ہے کہ اس کی کئی محاذ ی تنظیمیں خیراتی سر گرمیاں انجام دیتی ہیں ۔ وہ دہشت گرد سر گرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی مدد میں ملوث ہے۔ یہ ایک تشویش کی بات ہے کہ حافظ سعید جیسا دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں کو پاکستان میں اپنی سر گرمیاں انجام دینے کے لئے مکمل آزادی ہے ۔ حافظ سعید نے کل ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہ اتھا کہ آٹھ لاکھ ہندوستانی سپاہی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں ۔ کیا وہ پٹھان کوٹ جیسے مزید حملوں کے مستحق نہیں ہیں ۔ آپ نے ایک پٹھان کوٹ حملہ دیکھا ہے ۔ معاملے اور بڑھ سکتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے وہ حافظ سعید پر قابو کرے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ساتل جماعت الدعوۃ او ر لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کے میڈیا کوریج پر پابندی لگائی تھی۔ لیکن اس پ ابندی کے باوجود الکٹرانک میڈیا پر حافظ سعید کی تقاریر دکھا رہے ہیں ۔ ہند پاک خارجہ سکریٹریز کی بات چیت کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر وکاس سواروپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی طور پر کسی تاریخ سے اتفاق نہیں ہواہے۔

Hafiz Saeed praises Pathankot attack, warns of escalation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں