منصف نیوز بیورو
ایڈیشنل کمشنر عظیم تر حیدرآباد سریندر موہن نے آج کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات جو کل منعقد ہوئے ہیں ، کے ووٹوں کی گنتی 5فروری کو کی جائے گی ۔ شہر کے24مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی جس کا آغاز5فروری کو صبح8بجے سے ہوگا۔ بلدیہ کے150وارڈز کے ووٹوں کی گنتی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ہر مرکز کے باہر صیانتی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سریندر موہن نے کہا کہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کے لئے3000پوسٹل بیالٹس روانہ کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ24مراکز کے88ہالس میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی جہاں970ٹیبلس قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز پر1,154سوپر وائزرس دیگر عملہ کے ساتھ موجود رہیں گے۔ منگل کو منعقدہ انتخابات میں1,333امید واروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوچکی ہٰں۔ اب ان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ پہلا نتیجہ توقع ہے کہ مہدی پٹنم کا رہے گا ۔ جو10بجے کے قریب آجائے گا جہاں صرف34.28فیصد رائے دہی ہوئی ۔ اس حلقہ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد29,854ہے مگر اس میں سے صرف 10,233رائے دہندوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام150ڈیویژنوں کے نتائج دو بجے دن تک آجائیں گے ۔
Counting of votes of GHMC elections on Feb 5
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں