سابق مرکزی وزیر اور بزرگ کانگریسی رہنما بلرام جھاکر کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-04

سابق مرکزی وزیر اور بزرگ کانگریسی رہنما بلرام جھاکر کا انتقال

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بلرام جھا کرکا آج صبح نئی دہلی میں کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ہے۔ وہ92سال کے تھے ۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ ان کی آخری رسومات پنجاب میں ان کے آبائی دیہات پنچ کوسی میں ادا کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبول عام لیڈر تھے جنہوں نے پارلیمانی جمہوریت کو تقویت پہنچائی۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے بلرام جھاکر کو خراج ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیام میں مہاجن نے کہا کہ بلرام جھاکر ایک با صلاحیت سیاستداں ہونے کے ساتھ ساتھ نرم گفتار اور کانگریس کے قد آور لیڈر تھے ۔ مہاجن نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ جھاکر انہیں چھوٹی بہن کے نام سے مخاطب کرتے تھے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر کانگریس راہل گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر بلرام جھاکر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ڈاکٹر جھاکر کے انتقال کی خبر سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ ان کے انتقال سے پارٹی نے ایک بہترین لیڈر کھودیا ہے ۔ سیاست کے میدان میں ان کے قیمتی تعاون کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ پارلیمانی سکریٹریٹ کی جدید کاری میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ کانگریس ہی نہیں پورے ملک خاص کر کسانوں اور عوام سے متعلق معاملوں میں ان کا قابل ذکر تعاون رہا ہے ۔ جسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجئے نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر بلرام جھاکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وسندرا راجے نے آج اپنے تعزیتی پیام میں کہا ہے کہ جھاکر نے لوک سبھا اسپیکر کے اپنی مدت میں پارلیمانی انتظام کی اعلیٰ روایتوں کو قائم رکھا۔

Cong veteran Balram Jakhar passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں