یو این آئی
حکومت نے ملک میں اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے بجلی اور کھاد کو چھوڑ کر دیگر تمام شعبوں میں بھی پروڈکشن کی سطح بڑھانے کے لئے کوئلے کی سپلائی نیلامی کے ذریعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ۔ کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سیمنٹ اسپاٹ اسپنج آئرن المونیم اور دیگر سیکٹر کے لئے اب شفاف طریقے سے کوئلہ کی سپلائی کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور یوریا سیکٹر کے لئے کوئی کی سپلائی کے لئے اس طریقہ کار کا ااستعمال نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے ریلوے اور مختلف ریاستوں کے درمیان مشترکہ کارخانوں کے قیام کو آج منظوری دے دی۔ مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔ کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بتایا کہ ریاستوں کو مقامی ضرورتوں کے مطابق ریلوے کوریڈ یا ریل سہولیات کی تعمیر کے لیے وزارت ریل اور ریاستی حکومتوں کے مشترکہ کارخانے قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے ریلوے کی ترقی میں ریاستوں کی شراکت یقینی بنائی جاسکے گی ۔ یہ کارخانے نئے پروجیکٹوں کے لئے زمین ایکوائر کرنے کے لئے بھی ذمہ دار ہوں گے ۔ مرکزی کابینہ نے ہندوستان کی وزارت سائنس و ٹکنالوجی اور جرمنی کی وفاقتی وزارت تعلیم و تحقیق کے درمیان انڈو جرمن سائنس و ٹکنالوجی سنٹر( آئی جی ایس ٹی سی) میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کی ستائش کی ۔ مرکزی کابینہ میں اس اعلامیہ کی وزیر برقی، کوئلہ اور نئی و قابل تجدید توانائی پیوش گوئل نے تفصیلات پیش کیں ۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی آئی جی ایس ٹی سی تعاون کو2017سے مزید پانچ سال کے لئے2022ء تک برقرار رکھنے پر رضا مندی ہوئی ہے ۔ مرکزی کابینہ نے آج ہندوستانی فضائیہ میں ایک اعلیٰ اضافی عہدہ کی تخلیق کو منظوری دی ۔ 17ماہ کی میعاد کا یہ عہدہ انڈین ایر فورس میں ایر مارشل کا ہوگا ۔ ایروناٹیکل انجینئرنگ کے شعبہ سے متعلق اس نئے تخلیق کردہ عہدہ ایر مارشل کے لئے منظوری تعداد کے علاوہ ہوگا۔
Cabinet approves formation of JV companies between Indian Railways, state governments
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں