پی ٹی آئی
پاکستانی امریکن لشکر طیبہ کارکن ڈیوڈ ہیڈلی نے پہلی مرتبہ پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوگا جسے26/11حملوں کے کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایاگیا ہے اور وہ اس دہشت گردانہ حملہ کے پس پردہ سازش میں سے مزید نقاب ہٹا سکتا ہے ۔ عدالت فی الحال ایک اہم منصوبہ ساز سید ذبیح الدین انصاری عرف ابو جندال پر مقدمہ چلا رہی ہے ۔ خصوصی وکیل استغاثہ اوجول نکم نے بتایا کہ ہندوستان کی قانونی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک غیر ملکی دہشت گرد ہندوستانی عدالت میں پیش ہوگا اور گواہی دے گا۔ اوجول نکم نے کہا کہ26/11حملوں خے پس پردہ کئی حقائق کو سامنے لانے کے لئے ہیڈلی کی گواہی کافی اہم ہے ۔ وہ پیر اور منگل کو صبح سات بجے سے دوپہر12:30بجے کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پیش ہوگا ۔ اس دوران ممبئی کے ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہیڈلی مجرمانہ سازش اور حملوں میں ملوث افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرسکتا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ وہ اس کیس میں پاکستان کے رول پر بھی روشنی ڈال سکتا ہے ۔ عدالت نے 10 دسمبر2015کو ہیڈلی کو سرکاری گواہ بنایا تھا اور اسے ہدایت دی تھی کہ وہ8فروری کو عدالت میں پیش ہو۔ ہیدلی فی الحال ممبئی دہشت گرد حملوں میں اپنے رول کے لئے امریکہ میں35سال جیل کی سزا کاٹ رہاہے ۔ اس نے خصوصی جج جے اے سناپ کو بتایا تھا کہ وہ معافی دینے کی صورت میں اپنی گواہی دینے کے لئے تیار ہے ۔
26/11 trial: David Headley to depose before Mumbai court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں