سعودی عرب کے حقوق انسانی ریکارڈس پر امریکہ کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

سعودی عرب کے حقوق انسانی ریکارڈس پر امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے سعودی عرب کے حقوق انسانی ریکارڈس اسے متعلق گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں مذہبی اور سیاسی قائدین کی سزائے موت پر عمل آوری سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ مملکت نے بین الاقوامی برادری کی بجا تشویش کو دور کرنے کی جانب پیشرفت نہیں کی ہے۔ اجتماعی سزائے موت ، میرے خیال سے اس بات کی مثال ہے کہ حکومت اپنی سرحدات میں حقوق انسانی کے ریکارڈس بہتر بنانے کی کوشش نہیں کررہی ہیں جس سے متعلق بین الاقوامی برادری مسلسل تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے ۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب میں حقوق انسانی سے متعلق ماحول باعث تشویش ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ تیار کی جس میں سعودی عرب کے حقوق انسانی ریکارڈس سے متعلق امریکہ کی تشاویش کی فہرست سازی کی گئی ہے ۔ رپورٹ میںیہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اجتماعی سزائے موت باعث تشویش ہے ۔ اور بلا شبہ ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب خطہ میں امریکہ کا سب سے بڑا اور مضبوط حلیف ہے جس کے ساتھ امریکی تعلقات انتہائی موثر ہیں تاہم اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ خصوصی طور پر یہ مسئلہ ہمارے لئے باعث تشویش ہے ۔ یہ مسئلہ نہ صرف حالیہ اوباما انتظامیہ بلکہ سابق انتظامیہ کے لئے بھی باعث تشویش رہا ہے ۔ اوباما نے حال ہی میں دونوں سعودی عرب قائدین کو راست طور پر اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے عہد میں تعلقات انتہائی خوشگوار رہنے کے باوجود اس مسئلہ کے حوالہ سے تشویش کا ماحول برقرار رہا ہے ۔ بلا شبہ خطہ میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ایران سے بہت زیادہ گہرے رہے ہیں ۔ اوباما نے یہ وضاحت بھی کردی ہے کہ اپنے دور صدارت میں انہوں نے دو بڑے سعودی قائدین کے ساتھ خوشگوار تعلقات بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے ۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ اس تشویش کا اظہار پہلے بھی کرچکا ہے اور سعودی عرب کے قانونی عمل سے متعلق مستقبل میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہے گا ۔ سعودی عرب سے توقع ہے کہ وہ حقوق انسانی کے تحفظ کے احترام کو یقینی بنانے، شفاف اور منصفانہ عدالتی عمل پر قائم رہنے کی کوشش کرے گا۔

US expresses concern over Saudi human rights records

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں