داعش کے پنپنے کے لئے اوباما اور ہلاری ذمہ دار - ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

داعش کے پنپنے کے لئے اوباما اور ہلاری ذمہ دار - ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ

نیویارک
یو این آئی
امریکی صدر کے عہدہ کے لئے ریپبلکن پارٹی کے دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلم مخالف بیان دے کر صدارتی انتخابات سے پہلے زبانی جنگ تیز کردی ہے ۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر نہ صرف مسلم مخالف بیان دیا ہے بلکہ انہوں نے اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس) کے پنپنے کے لئے صدربارک اوباما اور سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے پچھلے بیان پر قائم ہیں اور اگر وہ صدر بنتے ہیں تو امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس بیان کی کئی لوگوں نے حمایت کی ہے ۔ ریپبلکن پارٹی کے دعویدار ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں نے میرے بیان کی حمایت کی اور اس مسئلہ کو اٹھانے کے لئے مبارکباد دی جسے لوگ مسترد کررہے ہیں ۔ میرا بیان بالکل صحیح تھا اور میں صدر بن گیا تو امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردوں گا ۔ اپنی انتخابی مہم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ریڈیو اور ٹی وی اشتہارات پر کم از کم دو ملین امریکی ڈالر خرچ کرنا ان کا منصوبہ ہے ۔ دوسری لندن میں ٹرمپ میں مسلم مخالف بیان پر پابندی لگانے کے لئے ایک درخواست پر ایک ملین سے زائد دستخط کئے گئے ہیں ۔

Doanld Trump: 'Hillary Clinton created Isis with Obama'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں