آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے 100 پاکستانی شام و عراق پہنچ گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے 100 پاکستانی شام و عراق پہنچ گئے

لاہور
پی ٹی آئی
تقریبا100پاکستانی جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے شام و عراق پہنچ چکے ہیں ۔ صوبہ پنجاب کے ایک وزیر نے یہ بات بتائی ۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جب سے آئی ایس گروپ ابھرا ہے اس میں شامل ہونے کے لئے ملک سے تقریبا100پاکستانی جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، شام اور عراق کے لئے روانہ ہوچکے ہیں ۔ حکومت نے اپنے طور پر آئی ایس میں بھرتی کو روکنے کے لئے کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں حال ہی میں 8کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو جماعت الدعوۃ سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایس آئی ایس کو پاکستان میں اپنے قدم جمانے نہیں دے گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں نفاذ قانون ایجنسیوں نے خواتین کے بشمول40افراد کو آئی ایس آئی ایس سے رابطہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ یہ گرفتاریاں آئی ایس کے مشتبہ حامیوں کو پکڑنے کے لئے انسداد دہشت گردی عہدیداروں کے مسلسل دھاؤں کے دوران عمل میں آئی تھی ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں آئی ایس کے سرکردہ کارکن شامل ہیں جن میں اسلام آباد میں تنظیم کا سربراہ امیر منصور اور اس کا نائب عبداللہ منصور اور سندھ میں صوبائی امیر عمر کتلو شامل ہیں ۔ پاکستان نے سرکاری طور پر ملک میں آئی ایس کے وجود کی تردید کی ہے ، لیکن خفیہ طور پر اس نے ایسے عسکریت پسندوں کو صفایا کیا ہے جنہوں نے طالبان سے اپنی وفاداری اور آئی ایس کے لئے تبدیل کی یا گروپ کی تائید کی ۔ اسی دوران لاہور پولیس نے شام نگر سے آئی ایس کے تین نئے بھرتی ہونے والوں کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے نام ڈاکٹر عثمان ملک ، احسن صدیق بتائے گئے تیسرے شخص کا نام معلوم نہ ہوسکا۔

100 Pakistanis Left For Syria, Iraq To Join ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں