نیویارک ایرپورٹ پر آندھرا و تلنگانہ طلبہ کو ہتھکڑی پہنانے کا واقعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

نیویارک ایرپورٹ پر آندھرا و تلنگانہ طلبہ کو ہتھکڑی پہنانے کا واقعہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تقریباً20طلبہ جو امریکی حکام کی جانب سے واپس کردئے جانے کے بعد یہاں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے ہیں ، آج الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ غلط سلوک کیا گیا اور چند طلبہ کو حتی کہ نیویارک ایر پورٹ پر ہتھکڑی بھی پہنائی گئی ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے یہ طلبا سلیکان ویلی یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن پالی ٹیکنک یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے29دسمبر کو امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ ایر انڈیا نے قبل ازیں کہا تھا کہ اسے امریکہ کی کسٹمس اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کا ایک مراسلہ موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ مذکورہ دونوں یونیورسٹیز کی تنقیح کی جارہی ہے۔نیویارک ایر پورٹ کے امریکی عہدیداروں نے ایر انڈیا سے کہا تھا کہ ان دو یونیورسٹیز میں داخلہ کے خواہشمند طلبا دوسری کسی یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے تازہ طور پر کوشش کریں۔ قبل ازیں ایر انڈیا نے21دسمبر کو راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر تقریبا19ہندوستانی طلبہ کو اس وقت روک لیا جب وہ سان فرانسیسکو جانے کے لئے تیار تھے ۔ گنٹور سے تعلق رکھنے والے بی ٹیک ڈگری یافتہ طالب علم نے کہا کہ چند طلبہ کو ایک ٹرمنل سے دوسرے ٹرمنل لے جانے کے دوران نیویارک ایر پورٹ پر ہتھکڑیاں بھی لگائی گئیں ۔ ان طلبہ کے پاس حالانکہ اوریجنل دستاویز تھے اور اس معاملہ میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے ۔ طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلہ کی یکسوئی کرے ۔

Students who were sent back from US allege ill-treatment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں