بی جے پی میں صلاحیتوں کی کمی - شیوسینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

بی جے پی میں صلاحیتوں کی کمی - شیوسینا

ممبئی
پی ٹی آئی
بی جے پی کے نائب صدر و نئے سہارا بدھی کے ان ریمارکس پر کہ کانگریس کے مقابل بی جے پی استعداد اور لیاقت میں کم ہے، کو شیو سینا نے ان ریمارکس کو آر ایس ایس کے اندرونی آواز قرار دیا ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے اداریہ میں کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کابینہ میں توسیع کرنے سے قاصر ہیں ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ جہاں تک نریندر مودی کے بحیثیت وزیر اعظم لیاقت کا سوال ہے، ان کی قابلیت بے پناہ ہے۔ تاہم ملک کو بہت زیادہ قابلیت موجود ہے ، اسے چلانے کے لئے مودی کو ان کے جیسے سو ہاتھوں کی ضرورت ہے ۔ جو بھی اس وقت کام کیاجارہا ہے وہ طویل معیادی نہیں ہے ۔ سہارا بدھی نے کہا ہے کہ کانگریس کے مقابلہ میں بی جے پی میں قابل افراد کی کمی ہے ۔ سینا نے کہا کہ بدھی آر ایس ایس کے قدم کارکن ہیں، وہ کوئی ڈرامہ بازی میں شامل نہیں ہورہے ہیں ۔ جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ حقیقت ہے ۔ یہ سنگھ پریوار کی اندرونی آواز ہے ۔ اداریہ میں لکھا گیا کہ ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے سہارا بدھی کا بیان شائع کرتے ہوئے کہا کہ سہارا بدھی نے کہا ہے کہ کانگریس کے مقابلہ میں ہم( بی جے پی) میں استعداد اور صلاحیت کی چھوٹ ہیں اور اپنے کام کی نمائش میں کم ہیں۔

Lack of skills in the BJP - Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں