بعض ہندو گروہوں کا مسلم بنیاد پرستوں جیسا برتاؤ - جاوید اختر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-28

بعض ہندو گروہوں کا مسلم بنیاد پرستوں جیسا برتاؤ - جاوید اختر

کولکتہ
پی ٹی آئی
یہ دعوی کرتے ہوئے کہ بعض ہندو گروپس اب مسلم بنیاد پرستوں جیسا برتاؤ کررہے ہیں ممتاز گیت کار واسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ ایسے عناصر کو چھوڑ کر ہندوستانی سماج ہمیشہ روادار رہا ہے۔ اختر نے کل رات ایک ادبی اجلاس میں کہا کہ1975میں ، میں نے ایک مندر میں کامیڈی سین(مزاحیہ منظر) دکھایا تھا ، آج نہیں دکھا سکتا ۔1975میں ، میں مسجد میں ایسا سین دکھا نہیں سکتا تھا کیوں کہ اس وقت اتنی عدم رواداری تھی۔ اب وہ اس کلب میں شامل ہورہے ہیں ۔ یہ المیہ ہے۔ ہندو نہ کہیں، یہ غلط ہوگا ۔ بعض ہندو گروپس کہیں ۔ جاوید اخٹر نے عدم رواداری پر پیانل مباحثہ میں یہ بات کہی۔ عامر خان کی سوپر ہٹ فلم پی کے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوؤں نے ہی اسے باکس آفس پر کامیا ب بنایا۔ سلیم خان کے ساتھ کئی سوپر ہٹ بالی ووڈ فلمیں جیسے شعلے، ڈان ، سیتا اور گیتا اور دیوار کی اسکرپٹ لکھنے والے جاوید اختر نے کہا کہ کسی اسلامی ملک میں مسلم علامتوں کے ساتھ اس طرح کی فلم شاید ہی بنائی جاسکے گی ۔ جو سوپر ہٹ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی صورت میں ہم لوگ انتہائی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ سماج میں عدم رواداری ، خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ میں نہیں مانتا۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ سماج میں کوئی عدم رواداری نہیں ہے ۔ میں اسے بھی نہیں مانتا۔ حقیقت ان دونوں کے درمیان کہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستانی سماج روادار ہے اور ہمیشہ روادار رہا ہے ۔ سماج میں بعض حلقے ہیں جو ہمیشہ لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔ جاوید اختر کے بموجب اظہار رائے کی آزادی، ملک میں نیا رجحان نہیں ہے۔ اظہار رائے کی آزادی پر ہمیشہ ایک قسم کا حملہ ہوتا رہا ہے ۔ آپ ایک آرٹیکل اور سمینار میں کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن یہی بات آپ ڈاکیو مینٹری(دستاویزی فلم) یا فیچر فلم میں نہیں کہہ سکتے ۔ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے ۔ بعض ادیبوں کی ایوارڈ واپسی پر انہوں نے اپنا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ لوٹانے سے انکار کردیا۔

Some Hindu groups behaving like Muslim fundamentalists: Javed Akhtar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں