پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج پولیس سے کہا کہ پولیس اور مقامی طبقات کے درمیان پولیس سے متعلق موجود اعتماد کی کمی کو ختم کریں ۔ اس سے ملک میں پولیسنگ کو تقویت حاصل ہوگی۔ کیرالا کے دارالحکومت ترواننتام پورم میں کمیونٹی پولیسنگ کے عنوا ن پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بہت ہی اہمہے کہ عوام کو پولیس کے درمیان اعتماد کی کو ختم کیاجائے ۔ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کسی بھی پولیس فورس کی صلاحیت و قوت مقامی طبقات سے تعلقات میں مضمر ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے قومی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کے منصوبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بہت اہم ضرورت ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشنوں کو مقامی طبقات کی تعمیراتی تکنیک سے جوڑا جائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس فورس کو مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے رہنمایانہ اصولوں کو شروع کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے اپنی وزارت کی جانب سے اس سلسلہ میں مثبت اقدامات کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ کمیونٹی پولیسنگ کو ہماری پولیس فورس کے رہنمایانہ اصول پر مبنی بنایاجائے گا میں زور دے کر کہنا چاہتا ہوں کہ عوام سے تعلقات کو قائم کرنا پر توجہ دینی چاہئے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک طرف تو جرائم میں پیچیدگی اور اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف پولیس پر عوامی توقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لئے پولیس کے سامنے کئی طرح کے چیلنج اور تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ۔ لااینڈ آرڈر کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی بھی ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ عالمی دہشت گردی کے علاوہ انٹر نیٹ اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ لائی جانے والے سماجی تبدیلیاں بھی پولیس کے سامنے بڑا چیلنج کھڑا کیا ہے، اس کے باعث پولیس کا طریقہ کار مکمل تبدیل ہوگیا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ ایک طرف تو نئی ٹکنالوجیز کے ذریعہ پولیس کو نئے دور کے جرائم سے نمٹنے کے قابل بنا رہی ہے تو دوسری طرف مجرمین ہیں جو بڑے پیمانہ پر جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ آج کوئی بھی دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر بغیر اپنا شناخت ظاہر کرے آزادی کے ساتھ جرم کا ارتکاب کرسکتا ہے ۔ اس لئے آج ٹکنالوجی لانے والی دنیا پر سوال اٹھاتا ہے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ میں ان کا کیا کردار ہے ۔ انہوں نے راست بھر کے تمام پولیس ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سنجیدگی سے ادا کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے پولیس فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسا پولیس نظام چاہتے ہیں جو سماجی و مقامی تناظر میں ذمہ دار اور جواب دہ ہو۔
Use social media with control: Rajnath Singh tells police force
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں