عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت کا صداقت نامہ حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-02

عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت کا صداقت نامہ حوالے

Singer-Adnan-Sami-gets-Indian-citizenship
نئی دہلی
یو این آئی
پاکستان گلو کار عدنان سمیع کو آج سرکاری طور پر ہندوستانی شہریت منظور کی گئی اور انہوں نے اس اقدام کے لئے حکومت سے اظہا ر تشکر کیا ۔ میں تہہ دل سے ہندوستانی حکومت اور عوام کو شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی محبت اور الفت دی ہے۔ سمیع نے یہاں اخبار نویسوں سے یہ بات کہی۔ سمیع کو وزارت داخلہ میں مملکتی وزیر برائے داخلہ کرن رجیجو کی جانب سے شہریت منظور کی گئی ۔ 42سالہ سمیع کواس سال26مئی کو وزارت داخلہ سے ان کی ایک نمائندگی کے بعد ان کو ہندوستانی شہریت منظور کی گئی جس میں انہوں نے انسانی بنیادوں پر ہندوستان میں اپنے قیام کی درخواست کی تھی ۔ لاہور میں پیدا ہونے والے گلو کار گزشتہ زائد از ایک دہے سے ممبئی میں مسلسل قیام کے ساتھ ہندوستان کو اپنا دوسرا وطن بنالیا۔ ان کے نغمے ایسے کبھی تو نظر ملا اور لفٹ کرادے انتہائی مشہور ہوئے تھے ۔ انہو ںنے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی۔ سمیع نے اس سال سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان مین بھردو جھولی میری گیت گایا تھا ۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی پاکستانی شہریت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق پاکستانی نژاد سنگر عدنان سمیع نے آج ایک ہندوستانی شہری بننے کے بعد کہا کہ ہندوستان میں کوئی عدم رواداری نہیں ہے مسکراتے ہوئے سمیع نے اپنے مشہور گیت تیری اونچی شان ہے مولیٰ۔ مجھے بھی تو لفٹ کرادے ۔ گیت گائے ۔ انہیں ان کی اہلیہ رویا کی موجودگی میں یہاں نارتھ بلاک میں مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو کے ہاتھوں سے شہریت کا ایک صداقت نامہ موصول ہوا ۔ اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کی جانب سے مبینہ طور پر ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے تعلق سے اظہار تشویش کے تعلق سے پوچھنے پر46سالہ سنگر نے کہا کہ ہر کسی کو چاہے وہ مرد ہو یا خاتون اپنی رائے کا استحقاق حاصل ہے اور عامر اور شاہ رخ کے ریمارکس ان کے اپنے تجربے کی بنیاد پر ہوسکتے ہیں ۔ اگر عدم رواداری ہو تی تو مجھے ہندوستانی شہریت نہیں ملتی ۔ مجھے کبھی عدم رواداری کا تجربہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کئی عدم رواداری نہیں ہے۔ سنگر نے کہا کہ وہ ہندوستانی شہری بننے کے بعد انتہائی خوش ہیں اور حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ مجھے یہ خوبصورت تحفہ دئیے جانے لئے میں حکومت ہند کا شکر گزار ہوں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستانی شہری بننے کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں سمیع نے کہا کہ دونوں ممالک میں بریانی کے مزے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

Singer Adnan Sami gets Indian citizenship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں