آئی اے این ایس
واقف کا ر ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے آج ارونا چل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے منظوری دی۔ گورنر جیوتی پرساد راج کھوانے9دسمبر2015کو اپنے پیام کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تاریخ کو مقدم کیا تھا۔ اس اقدام کے خلاف کانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی اور پارٹی لیڈر کپل سبل نے کہا تھا کہ اپوزیشن بی جے پی ارکان اسمبلی اور دو آزاد ارکان کی قرار داد پر گورنر کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ جنوری18کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اسپیکر نابم ربیا کو برطرف کرنے کی قرار داد پر کارروائی کے لئے اسمبلی کے اجلاس کو16دسمبر کو منعقد کرنے کی مقررہ تاریخ کو مقدم کرنے راج کھوا کے فیصلے کا وہ جائزہ لے گی ۔ ریبیا کو اسپیکر کے عہدے سے برطرف کرنے14باغی کانگریسی ارکان اسمبلی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے ایٹا نگر کے ایک کمیونٹی ہال میں اجلاس منعقد کرکے قرار داد منظور کیاتھا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر نے کی تھی۔ مرکز کی اس سفارش کے بعد کانگریس اور کجریوال نے مودی حکومت پر تنقید کی ۔ ریاست میں حکمراں کانگریس اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے مرکزی حکومت کے اس فیصلہ پر سخت تنقید کی ہے۔ جہاں کانگریس نے اسے رائے عامہ کی خلاف ورزی اور وفاقی ڈھانچے کا خاتمہ بتایا وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ارونا چل پردیش میں صدر راج کی سفارش کرنا حیران کن قدمہے ۔ یوم جمہوریہ سے ٹھیک پہلے لیا گیا یہ فیصلہ آئین کا قتل ہے ۔ بی جے پی الیکشن ہار گئی ہے ، اس لئے وہ پچھلے دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب کانگریس کے چودہ باغی ارکان کو اسپیکر ریبیا نے معطل کردیا تھا، ڈپٹی اسپیکر نے ریبیا کو اسپیکر کے عہدے سے برطرف کرنے سے قبل کانگریس کے14باغی ارکان کو بحال کردیا تھا۔
President's Rule in Arunachal Pradesh expected
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں