پی ٹی آئی
کانگریس نے پنجاب کے پٹھان کوٹ کے فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کانگریس نے کہا کہ ریاست پنجاب گزشتہ بیس برسوں سے پر امن رہی ہے ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب وزیرا عظم نریندر مودی نے اپنے اچانک پاکستان کا درہ کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کی تھی ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیو الا نے آج دہلی میں میڈیا سے بات کے دوران حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیا وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ان مسئلہ کو اٹھائیں گے ۔ سرجے والا نے کہا کہ یہ حملہ داخلی سیکوریٹی کے معاملہ پر حکومت کی بے اعتنائی اور لا پرواہی کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پاکستان سے آئے دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب میں دو بڑے دہشت گردانہ حملہ ہوئے ہیں جب کہ جموں و کشمیر میں تین بڑے حملہ ہوئے ہیں ۔ ان حملوں کو بے انتہا سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ داخلی سلامتی کی صورتحال پر اقدامات کریں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آیا وزیر اعظم ان حملوں کو پاکستان سے رجوع کریں گے ، حکومت دہشت گردوں کو پاکستان سے آکر حملہ کرنے اور اسے بچاؤ کے لئے کی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے جس سے وزیرا عظم کو نمٹنا ہے ۔ سرجے والا نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کہہ رہی ہے کہ پارٹی صورتحال سے بہتر طریقہ سے نمٹ رہی ہے تو پھر پنجاب میں دو بڑے دہشت گردانہ حملہ کیوں ہوئے ہیں جب کہ ریاست گزشتہ20برسوں سے دہشت گرد سر گرمیوں سے ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ المناک صورتحال ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن کی کوشش کے درمیان اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں ۔ دہشت گرد فوج کی وردی میں مسلسل حملے کررہے ہین۔ پہلے اودھم پور میں دہشت گردانہ حملہ ہوا اس کے بعد گرداس پور میں اور اب پٹھان کوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے ان حملوں کو حکومت کے لئے بڑا چیلنج بتایا اور کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ مودی حکومت دہشت گردانہ حملوں کو کس طرح روکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں کشمیر میں در اندازی کرنا مشکل ہوتا ہے ایسے پٹھان کوٹ جیسی جگہ کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک کی ہراول صیانتی دستے کہاں تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ملک کی صیانت سے متعلق حکومت کی حکمت عملی پر کئی سوال اٹھاتا ہے کہ کس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے دہشت گرد حملوں تنقیح اور ان پر قابو پاسکتی ہے ۔ سرجے والا نے کہا کہ یہ اہم ترین مسائل ہے جس سے وزیرا عظم کو نمٹنا ہوگا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیوں اچانک پنجاب دہشت گردوں کی کارروائیوں کا اڈہ بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے جیش محمد کے مشتبہ دہشت گردوں نے صبح پنجاب میں گرداس پور ضلع کے پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر حملہ کیا ہے ۔ فوج کے جوانوں نے بھی پوری مستعدی سے جوابی حملہ کیا جس میں چاروں دہشت گرد مار ے گئے ہیں۔ اس حملے میں تین سیکوریٹی ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی دوران بی جے پی نے کہ اکہ ملک بہتر سے بہتر طریقہ سے اس صورتحال سے نمٹ رہا ہے ۔ دہشت گردی یقینا ایک جوکھم ہے جسے ہندوستان برسوں سے نمٹ رہا ہے ۔ ہم مسلسل بہتر طریقہ سے اس صورتحال سے نمٹتے ہوئے دہشت گرد طاقتوں کو شکست دے رہے ہیں ۔
Pathankot assault: Congress targets PM, BJP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں