ہند پاک مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی - وزیر دفاع پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-10

ہند پاک مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی - وزیر دفاع پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد گروپ کو ہندوستان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکراتی عمل کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آصف کے حوالے سے ریڈیو پاکستان نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی سخت مذمت کرتا ہے کیونکہ دہش گرد انسانیت کے دشمن ہین۔ قبل ازیں آصف نے کہا تھا کہ چند عناصردہشت گرد کاروائیوں کے توسط سے ہند۔ پاک امن مذاکرات کو سبو تاج کرنے کے خواہاں ہیں لیکن وہ اپنے ان قابل مذمت اقدامات میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ گزشتہ ہفتہ بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ میں ایر فورس کے اڈہ پر یلغار کرنے کی کوشش کی تھی ۔ حملہ آوروں نے سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان سے در اندازی کی تھی اور یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ قندھار ہائی جیک واقعہ کے ذمہ دار مولانا مسعود اظہر کی زیر صدارت جیش محمد تنظم سے وابستہ ہوسکتے ہیں ۔ آصف نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے توسط سے دہشت گردی کے خاتمہ میں تمام اہم کامیابی حاصل کی ہے جو ہنوز جاری ہے ۔ چند عسکریت پسند گروپوں کو تباہ کیاجاچکا ہے اور جو ہنوز باقی ہیں ان کے ساتھ بھی نمٹا جائے گا کیونکہ کاروائی ہنوز جاری ہے ۔ انہوں نے جیو ٹی وی سے یہ بات کہی ۔ آصف نے یہ بھی کہا کہ عسکریت پسندی سے لڑنے کے مسئلہ پر فوج اور سیول حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک واحد مسئلہ ہے کہ عسکریت پسندی کے خطرہ کا خاتمہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہماری پالیسی کے اس پہلو کو اجاگر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

No terror group will be allowed to derail Indo-Pak talks: Khwaja Muhammad Asif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں