منصف نیوز بیورو
تلنگانہ راشٹری سمیتی نے ہر روز بلدی انتخابات میں اپنی کامیابی کی نشستوں میں اضافہ کا دعویٰ کررہی ہے ۔ پارٹی جو کبھی65تا7سیٹون پر کامیابی کا دعوی کرتی تھی آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک سو نشستوں پر قبضہ کرے گی ۔ انتخابی مہم کے روح رواں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے وینگل راؤ نگر کے علاقے میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ دن بہ دن ٹی آر ایس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شہر میں ہر طرف گلابی لہر چل رہی ہے ۔ ایسے علاقے جو آندھرا سیما کے متوطن افراد کے زیر اثر ہے وہاں بھی ٹی آر ایس کا اثر قائم ہوچکا ہے ۔2فروری کو یہ پتہ چل جائے گاکہ ہم جو دعویٰ کررہے ہیں وہ سچ ثابت ہوا ہے ۔5فروری کو جب نتیجہ نکلے گا وہ حیرت زدہ رہے گے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے سیتوں پر بھی ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگا ۔ گزشتہ19ماہ کے دوران ٹی آر ایس نے جو کارنامے انجام دئیے اسے عوام اچھی طرح یاد رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران ایک بھی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس میں آندھرا کے کسی شخص کو نشانہ بنایا گیا ہو ۔ شہر کی ترقی کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی علاقے سے امتیاز نہیں برتا گیا ۔ پہلی مرتبہ حیدرآباد کی تاریخ میں بلا وقفہ برقی سربراہی کی گئی۔ شہریوں کو پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے اقدامات کئے گئے ۔ گوداوری سے شہرکو پانی لایا گیا اور ایسے علاقے میں سربراہ کیا گیا جہاں کئی سالوں سے پانی کی قلت تھی۔ کرشنا اور گوداوری سے پانی کی منتقلی کے علاوہ شہر حیدرآباد کو اگلے20سال تک پانی کی قلت کا سامنا دور کرنے کے لئے شاہ امیر پیٹ اور رامو جی فلم سٹی کے قریب دو ذخیرے آب کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ۔ شہر حیدراباد کو ایک عالمی شہر مین تبدیل کرنا عوام چاہتے ہیں تو عوام ٹی آر ایس امید وار کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے ان طاقتوں سے ہوشیار رہنے کے لئے کہا کہ جو مذہب کے نام پر ووٹ لینے کے لئے آئیں گے ۔ بی الراست بی جے پی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ18ماہ کے دوران نریندر مودی نے تلنگانہ کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ حیدرآباد کا دورہ بھی نہیں کیا جبکہ دو مرتبہ انہیں دعوت دی گئی تھی۔ بی جے پی قائدین کو چاہئے تھا کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج منظور کرواتے ۔ نریندر مودی کو بیرونی دوروں سے فرصت ہی نہیں ہے اور وہ حیدرآباد کے تعلق سے کچھ سونچ بھی نہیں رہے ہیں اور بی جے پی قائدین کو اتنی ہمت حاصل نہیں ہے کہ وہ نریند رمودی کو اس تعلق سے کچھ کہیں ۔
GHMC Elections, TRS targets 100 seats, KTR
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں