پی ٹی آئی
ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ کے لئے ریاستوں میں طاقتور معاشی پیداوار لازمی ہے اور غربت سے لڑنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اس کو ایک کٹنگ ایڈج دیاجانا چاہئے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال جیسی شمال مشرقی ریاستوں سے زائد پیداوار عمل میں آنی چاہئے جہاں صنعتوں کا قیام گزشتہ35برسوں میں اپنائی جانے والی پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے ۔ ایک ایسی عالمی صورتحال میں جو انتہائی منفی ہے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداور7.5فیصد ہے اور اس میں ایک فیصد اضافہ مشکل ہے ۔ جو ہم کو غریبی سے لڑنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کٹنگ ایڈج دے گا ۔ جیٹلی نے یہاں بنگال گلوبل بزنس میٹ کے دوسرے اجلاس میں یہ بات کہی ۔ ہندوستان کی وفاقی پالیسی کے ڈھانچہ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی لازمی ہے کہ ریاستوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہونا چاہئے ۔ سیاسی اختلافات کے باوجود طاقتور ریاستوں کا مطلب طاقتور ہندوستان ہے۔ مغربی بنگال کا حصہ قومی مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریبا6تا7فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شمالی ریاستوں کی پیداوار اور مغربی ریاستوں کی بہ نسبت کم تر ہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں سے زائد پیداوار آنی چاہئے ۔ مغربی بنگال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتیانے کا عمل گزشتہ3.5دہوں میں اپنائی جانے والی پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے ۔ اس قسم کے سمٹس ہر سال منعقد ہوتے ہیں جس میں واضح طور پر اس ارادہ کامظاہرہ ہوتا ہے کہ پیداوار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔اس کے لئے زائد ریونیو اور غربت سے لڑنے کے لئے سرمایہ کاریاں درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں مغربی بنگال جو اپنے ماضی کی تابناک مظاہرہ ہوچکا ہے ۔ اس کو بحال کیا جاسکتاہے اور میں آپ کو تیقن دیتا ہوں کہ مرکز سرمایہ کاریوں کو راغب کرنے کے لئے ریاست کی کوشش میں اس کی تمام تر مدد دے گا۔ اگر بنگال ایک ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہو تو وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت سے لڑنے کے لئے ضروری ریونیو پیدا کرنے کا اہل ہوگا ورنہ محض سیاسی نعروں کی وجہ سے وہ پیچھے ہوجائے گا ۔ جیٹلی نے کہا کہ سرمایہ کار بے چینی کے ساتھ ایک ایسے ماحول کی طرف دیکھ رہے ہیں جہاں ان کی سرمایہ کاری کے اچھے نتائج سامنے آئیں ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر آپ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے موقف میں نہیں رہیں گے تب سرمایہ کاریاں ممکن نہیں ہوں گی ۔ ملک میں سرویسس سیکٹر بہتر ہوا ہے جبکہ مینو فیکچرنگ میں سبز جڑیں قابل دید ہیں ۔ ہماری ترجیح انفراسٹرکچر اور سوشیل انفراسٹرکچر میں عوام کے خرچ کے لئے ہوگی اور دیہی شعبہ میں زائد خرچ پر ہوگی ۔ جیٹلی نے کہا کہ مرکز ریاستوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے ایک پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ جس کے لئے وہ14ویں فینانس کمیشن سے سفارشیں کرنے کے لئے تیار ہوچکا ہے ۔ مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مترا ہمارے ساتھ مستقل ربط میں ہیں اور سیاسی اختلافات کے باوجود تیزی کے ساتھ تمام مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔ جیٹلی جنہوں نے دوسری مرتبہ سمٹ میں شرکت کی ہے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کے ساتھ شہ نشین پر موجود تھے ۔ اس سمٹ میں وزیر ریلوے سرویش پربھو برطانیہ کے وزیر روزگار پریتی پٹیل بھوٹان کے شیرنگ ٹاگ بے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کا اور صنعت کاروں مکیش امبانی ، موہن داس پال، سبھاش چندرا ، سجن جندال اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔
Growth in states must for India to fight poverty: Arun Jaitley
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں