ہلاری کلنٹن انتخابی مہم کے لئے 112 ملین ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

ہلاری کلنٹن انتخابی مہم کے لئے 112 ملین ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ڈیمو کریٹ صدارتی امید وار ہلاری کلنٹن نے2015کے دوران112ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرلیا ہے ۔ جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے ۔ وہ38ملین ڈالر کی نقد رقم کے ساتھ نئے سال کی انتخابی مہم میں داخل ہوئی ہیں ، نیویارک کے رئیل اسٹیٹ تاجر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم اپنے ہی فنڈ کے ذریعہ چلارہے ہیں جب کہ ان کے قریبی ساتھی جیب بش انتخابی مہم کے اس مرحلہ میں لڑ کھڑا رہے ہیں اور انہیں کافی جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کئی ماہ قبل100ملین دالر انتخابی مہم پر خرچ کردیے تھے ۔ انتخابی مہم کے آغاز میں68سالہ کلنٹن نے پرائمری عطیات کے لئے100ملین ڈالر کا نشانہ مقرر کیا تھا ، تاہم2015کے دوران انہوں نے 112ملین سے بھی زائد رقم اکٹھا کرلی ۔ اپنی انتخابی مہم کے علاوہ کلنٹن نے ڈی این سی اور اسٹیٹ پارٹیز کے لئے بھی18ملین ڈالر اکٹھا کرلئے ہیں۔ یہ رقم انہوں نے ہلاری وکٹری فنڈ کے ذریعہ فورتھ کوارٹر میں اکٹھا کیا ۔ صدر بارک اوباما نے2011کے دوران تقریبا اتنے ہی فنڈ اکٹھا کرلئے تھے جب کہ وہ ان دنوں باقاعدہ صدر تھے ۔ ہلاری فار امریکہ کیمپین کے منیجر رابی موک نے بتایا کہ ہم لاکھوں امریکی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوںنے اس مہم کو تاریخی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم اب آئیوو اور نیو ہیمپ شائر میں ضروری وسائل کے ساتھ انتخابی مہم چلانے جارہے ہیں ۔ ریپبلیکن صدارتی امید وار ٹیڈ کروز کی مقبولیت میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے چوتھے کوارٹر کے لئے20ملین ڈالر حاصل کرلیے ہیں ۔ رواں سال کے دوران ان کی جانب سے اکٹھا کردہ رقم 46ملین ڈالر ہے۔ درایں اثناء ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے ۔

Hillary Clinton Raises Record USD 112 Million In 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں