ملک کی خدمت ہمیشہ میرے لیے باعزت اعزاز رہی ہے - عامر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-08

ملک کی خدمت ہمیشہ میرے لیے باعزت اعزاز رہی ہے - عامر خان

ممبئی
پی ٹی آئی
سوپر اسٹار عامر خان نے جو10سال بعد “انکریڈیبل انڈیا” مہم کا چہرہ نہیں رہے ، آج کہا کہ ان کی خدمات ختم کرنے وہ حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس کام کے لئے انہوں نے کبھی کوئی قیمت نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ یہ فیصلہ کر ے کہ آیا انہیں کسی مہم کے لئے برانڈ سفیر کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ اگر ایسا ہے تو کسے سفیر ہونا چاہئے۔ میں اپنی خدمات ختم کرنے حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ملک کے لئے بہترین اقدامات کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزارت سیاحت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس مہم کے لئے ان کا کنٹراکٹ ختم ہوچکا ہے ۔ عامر نے کہا کہ میں اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے بے حد خوش تھا اور اس کے لئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا ۔ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک عوامی خدمت کے مقصد سے جو فلمیں کی ہیں ان کے لئے کبھی کوئی قیمت نہیں لی ۔ اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے لئے ہمیشہ باعث اعزاز رہا ہے ، چاہے میں برانڈ سفیر رہوں یا نہ رہوں ہندوستان ہمیشہ ناقابل یقین رہے گا اور ایسا ہی ہونا چاہئے ۔ کئی لوگ عامر خان کو انکریڈیبل انڈیا مہم کا چہرہ نہ بنائے جانے کو عدم رواداری کے مسئلہ پر ان کے تبصروں کا نتیجہ تصور کرتے ہیں، وزارت سیاحت نے کل کہا تھا کہ اس نے اداکار کی خدمات خدمات حاصل نہیں کی تھیں، بلکہ ایک ایجنسی کو یہ ذمہ داری تفویض کی تھی۔ مرکزی وزیر سیاحت مہیش شرما نے کہا کہ اتیتھی دیوا بھوا مہم کے لئے ہم نے میک کین ورلڈ وائڈ ایجنسی سے کنٹراکٹ کیاتھا۔ ایجنسی نے اس کام کے لیے عامر خان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اب جب کہ ایجنسی کے ساتھ کنٹراکٹ ختم ہوچکا ہے تو وزارت نے عامر کی خدمات حاصل نہیںتھیں ۔ اب چوں کہ ایجنسی کے ساتھ کنٹراکٹ باقی نہیں رہا تو اداکار کے ساتھ کیا گیا انتظام بھی خود بخود ختم ہوگیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ عامر خان نے دو ماہ قبل یہاں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے ان سے کہا تھا کہ انہیں ملک چھوڑ دینا چاہئے ، کیونکہ عدم تحفظ کے ماحول میں انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں فکر ہے ۔

Was happy to be of service to my country: Aamir Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں