آئی اے ایس عہدہ داروں کا تجربہ کامیابی کے لئے کام میں لایا جانا چاہئے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-02

آئی اے ایس عہدہ داروں کا تجربہ کامیابی کے لئے کام میں لایا جانا چاہئے - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے روز حکومت ہند کے سبھی محکموں کے سکریٹریوں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پچھلے ڈیڑھ برس کی مدت کے دران کئے جانے والے ان سکریٹریوں کے کام کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مختلف شعبہ میں ان سکریٹری حضرات کا زبردست تجربہ مقررہ تبدیلی کے بجائے زبردست کامیابی کے لئے کام میں لایا جانا چاہئے ۔ مسٹر مودی نے ان سکریٹریوں سے زور دے کر کہا کہ بہتر حکمرانی جیسے شعبوں میں تبدیلی کے لئے اپنے اپنے خیالات اور نظریات پیش کریں ۔ علاوہ ازیں ملازمتوں کے مواقع تعلیم ، صحت ، کسانوں پر مرکوز اقدامات، بجٹ کے کام میں جدت طرازی، تیز رفتار مجموعی ترقی ، سوچھ بھارت اور توانا کے میدان میں خود کفالتی جیسے شعبوں میں بھی تبدیلی لانے کے بارے میں سکریٹری حضرات اپنے خیالات پیش کریں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان سبھی شعبوں میں توجہ اس بات پر مرکوز کی جانی چاہئے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائی جاسکے ۔ اب یہ سکریٹری حضرات آپس میں گروپوں کی تشکیل کرکے آئندہ دو ہفتوں کے دوران باہمی تبادلہ خیالات کریں گے جس کے بعد وہ اپنے نظریات وزیر اعظم کو پیش کریں گے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ارون جیٹلی راج ناتھ سنگھ، سشما سوراج اور نتن گڈ کری کے ساتھ کابینی سکریٹریٹ کے اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں