بی جے پی کے ضدی رویہ کے باعث جی ایس ٹی بل تعطل کا شکار - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-02

بی جے پی کے ضدی رویہ کے باعث جی ایس ٹی بل تعطل کا شکار - کانگریس

نئی دہلی
ایجنسیاں
انڈین نیشنل کانگریس نے جمعہ ے دن این ڈی اے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان پالیسی میں الجھن کا شکار نظر آرہی ہے۔ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ ہمیں پاکستان سے جڑے ہونا لازمی ہے تاہم یوٹرن اور اضطراری اقدامات کے باعث بہتر خارجہ پالیسی اختیار نہیں کی جاسکتی ۔ کانگریس سینئر قائدسبرامنیم سوامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے دہلی حکومت کی جانب سے طاق و جفت اسکیم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں طاق و جفت منصوبہ کی تائید کرتا ہوں ، یہ اہم ہے کہ مختصر مدت کے لئے ایسے منصوبوں پر روبہ عمل لایاجائے تاکہ عوام کے برتاؤ میں فرق آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں سے متاثر نہیں ہیں ۔ چدمبرم نے حکومت پر معاشی معاملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے ترقی کے وعدوں میں کسی کو بھی حقیقت نہیں بنایا گیا ۔ حکومت نے اعتماد کے ساتھ تیقن دیا تھا کہ8.1تا8.5فیصد جی ڈی پی کی ترقی سال2015میں ہوگی۔ اس کے بر خلاف جی ڈی پی میں7فیصد سے زیادہ ترقی نہیں ہوئی۔ مرکز سال 2015-16میں قومی پیداوار میں ترقی پر پر اعتماد نہیں نظر آتی ۔ برآمدات میں گزشتہ12مہینوں میں ریکارڈ گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے مزید ملازمتوں ، بڑی سرمایہ کاری ، تیز رفتار انفراسٹرکچرترقی اور بڑی قومی پیداوار کے وعدے کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت جی ایس ٹی بل جو کافی عرصہ سے زیر التواہے پر اپوزیشن کے خیالات کی عزت نہیں کرتا جس کے باعث یہ بل تعطل کا شکار ہے ۔ اس معاملہ میں حکومت صرف اپنے ضدی رویہ کو ہی مورد الزام ٹھہرا سکتی ہے ۔

BJP's stubborn attitude blocked GST bill, says Congress leader P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں